ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گریٹا تھنبرگ ٹول کٹ معاملہ میں پہلی گرفتاری ، بنگلورو سے پولیس نے ماحولیاتی کارکن دشا روی کو کیا گرفتار

Farmers Protest : مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ٹول کٹ کو ٹویٹ کیا تھا ، جس میں کسان آندولن کو لے کر مودی حکومت کو گھیرنے اور ہندوستان کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی ۔

  • Share this:
گریٹا تھنبرگ ٹول کٹ معاملہ میں پہلی گرفتاری ، بنگلورو سے پولیس نے ماحولیاتی کارکن دشا روی کو کیا گرفتار
مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ٹول کٹ کو ٹویٹ کیا تھا ۔

کسان آندولن کو لے کر ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر گھیرنے کیلئے بنائی گئی پالیسی کا انکشاف ہونے کے بعد سے ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ دراصل ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ٹول کٹ کو ٹویٹ کیا تھا ، جس میں کسان آندولن کو لے کر مودی حکومت کو گھیرنے اور ہندوستان کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی ۔ اسی معاملہ میں اب دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی سائبریونٹ نے بنگلورو سے 21 سال کی ماحولیاتی کارکن دشا روی کو گرفتار کیا ہے ۔


فرائڈے فار فیوچر کمپین کی فاونڈروں میں دشا روی بھی ایک رکن ہیں ۔ چار فروری کو دہلی پولیس نے ٹول کٹ کو لے کر اس معاملہ میں کیس درج کیا تھا ۔ ٹول کٹ معاملہ میں یہ پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ دشا نے ماونٹ کیمیرل کالج سے بزنس انڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ دشا اس وقت گڈ مائلک کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جب انہیں گرفتار کیا تو وہ اس وقت گھر سے ہی کام کررہی تھی ۔


دشا روی کے والد میسور میں ایک ایتھیلیٹکس کوچ ہیں جبکہ ماں ایک ہاوس وائف ہیں ۔ بتادیں کہ دہلی پولیس کی سائبر کرائم سیل نے چار فروری کو آئی پی سی کی دفعات 124 اے ، 120 اے اور 153 اے کے تحت بدنام کرنے ، مجرمانہ سازش رچنے اور نفرت کو فروغ دینے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کی تھی ۔


پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد گریٹا تھنبرگ نے پھر کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا ۔ انہوں نے لکھا : میں کسانوں کے پرامن مظاہرہ کے ساتھ ہوں ، کوئی بھی نفرت ، دھمکی اس کو بدل نہیں سکتی ۔ بتادیں کہ گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا ۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا : ہم ہندوستان میں کسانوں کی حمایت کے تئیں متحد ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 14, 2021 11:03 AM IST