ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شادی کے دوسرے دن ہی کورونا مثبت پاپا گیا دولہا ، دلہن کی ہوئی ایسی حالت

دولہے کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد دلہن سمیت گیارہ لوگوں کو کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
شادی کے دوسرے دن ہی کورونا مثبت پاپا گیا دولہا ، دلہن کی ہوئی ایسی حالت
شادی کے دوسرے دن ہی کورونا مثبت پاپا گیا دولہا ، دلہن کی ہوئی ایسی حالت

اترپردیش کے کانپور میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد انتظامیہ کیلئے پریشانی کا سبب بنتی نظر جارہی ہے ۔ شہر سے لے کر دیہی علاقوں تک میں کورونا کے مریض دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ موت کے اعداد و شمار بھی بڑھ رہے ہیں ۔ اگر کورونا کے مریضوں کی بات کی جائے تو تقریبا روز بیس سے پچیس مریض مثبت پائے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اوسطا ہر دن کورونا سے ایک کی موت ہورہی ہے ۔ کانپور ضلع میں ہی ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں شادی کے ایک دن بعد دولہا کورونا سے متاثر پایا گیا ہے ۔


دولہے کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد دلہن سمیت گیارہ لوگوں کو کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ ککون تھانہ حلقہ کے وشدھن گاوں سے وابستہ ہے ۔ یہاں دہلی سے لوٹ کر آئے مزدور کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ایک دن پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی ۔


معاملہ سامنے آنے کے بعد افراتفری مچ گئی اور آس پاس کے رشتہ داروں سمیت بارات میں گئے لوگوں میں ہنگامہ مچ گیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے نوجوان کو علاج کیلئے کورونا اسپتال بھیج دیا ہے جبکہ نئی نویلی دلہن سمیت گیارہ اہل خانہ کو کوارنٹائن سینٹر بھیجا گیا ہے ۔


وشدھن قصبہ کا رہنے والا ایک نوجوان گزشتہ چودہ جون کو دہلی سے لوٹا تھا ، جس کے بعد سی ایچ سی ٹیم نے 17 جون نوجوان کا نمونہ جانچ کیلئے لیب بھیجا ۔ جہاں دو دن گزر جانے کے بعد رپورٹ پینڈنگ رہی ۔ ادھر نوجوان کی 20 تاریخ کو شادی طے تھی ، جس کو محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں نے رپورٹ آنے تک ملتوی کرنے کیلئے کہا ، لیکن نوجوان سمیت اہل خانہ نے اپنی منمانی کی اور شادی کرلی ۔
First published: Jun 23, 2020 11:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading