Tamil Nadu : ریسپشن میں دولہے کی حرکت سے ناراض ہوگئی دلہن، کرلی چچازاد بھائی سے شادی ، جانئے حیران کرنے والا واقعہ
Tamil Nadu : ریسپشن میں دولہے کی حرکت سے ناراض ہوگئی دلہن، کرلی چچازاد بھائی سے شادی ، جانئے حیران کرنے والا واقعہ
شادی تقریب کو لے کر ہمیشہ ہی عجیب و غریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، جنہیں سن کر کئی مرتبہ لوگ سوچ میں پڑ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک حیران کن معاملہ تمل ناڈو میں ایک شادی تقریب میں دیکھنے کو ملا ۔
نئی دہلی : شادی تقریب کو لے کر ہمیشہ ہی عجیب و غریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، جنہیں سن کر کئی مرتبہ لوگ سوچ میں پڑ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک حیران کن معاملہ تمل ناڈو میں ایک شادی تقریب میں دیکھنے کو ملا ۔ یہاں دولہا اور دلہن کے درمیان ایسا جھگڑا ہوا کہ شادی کا سارا ماحول ہی بدل گیا ۔ تقریب کے بیچ میں دولہے نے دلہن کو تھپڑ مارا تو دلہن نے اپنے چچا زاد بھائی سے شادی کر لی ۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق دلہن پنروتی کی رہنے والی ہے جبکہ دولہا پیریا کٹوپلائم کا رہنے والا ہے ۔ دونوں کی منگنی گزشتہ سال 6 نومبر کو ہوئی تھی ۔ دونوں کی شادی 20 جنوری کو کدم پولیور گاؤں میں ہونے والی تھی۔ دونوں کے ریسپشن کا پروگرام 19 جنوری کو تھا ، جیسا کہ کئی برادریوں میں شادی سے پہلے ریسپشن کا رواج ہے ۔
TOI کے مطابق شادی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا ۔ دلہا اور دلہن نے ڈی جے پر کافی ڈٓانس کیا ۔ تاہم صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب دلہن کے چچازاد بھائی نے جوڑے کا ہاتھ پکڑ کر ان کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کردیا ۔ چچا زاد بھائی نے ڈانس کرتے ہوئے دولہے کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو دولہا برہم ہوگیا اور دلہن اور اس کے چچا زاد بھائی کو دھکا ماردیا ۔
دلہن کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب دلہن اسٹیج پر آئی تو دولہے نے سب کے سامنے اس کو تھپڑ مار دیا ۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دلہن نے شادی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا اور والدین نے بھی بیٹی کو منظوری دے دی ۔ دلہن کے گھر والوں کو اپنے رشتہ داروں میں سے ایک مناسب دولہا مل گیا اور انہوں نے مقررہ وقت اور تاریخ پر بیٹی کی شادی دوسری جگہ کر دی ۔
پورے معاملہ کو لے کر مسترد شدہ دولہے نے پنروتی خاتون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔ اس نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ دلہن کے گھر والوں نے اس کو دھمکی دی ہے اور شادی کی تقریب میں گالی گلوچ کی اور مار پیٹ بھی کی ۔ دولہے نے شادی کیلئے سات لاکھ روپے اور معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔