حکومت کو ملی بڑی کامیابی ! نومبر میں ایک لاکھ کروڑ کے پار پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن

اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کا کلیکشن نومبر 2019 میں تین مہینے کے بعد پھر سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار 103492 روپے پر پہنچ گیا ۔

Dec 01, 2019 04:59 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 04:59 PM IST
حکومت کو ملی بڑی کامیابی ! نومبر میں ایک لاکھ کروڑ کے پار پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن

حکومت کو ملی بڑی کامیابی ! نومبر میں ایک لاکھ کروڑ کے پار پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن

اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کا کلیکشن نومبر 2019 میں تین مہینے کے بعد پھر سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار 103492 روپے پر پہنچ گیا ، جو نومبر 2018 میں جمع کئے گئے محصولات سے تقریباً چھ فیصد زیادہ ہے ۔ اس سال جولائی میں 102083 کروڑ روپے کا محصولات جمع ہوا تھا ۔ بعد ازاں اگست سے لے کر اکتوبر تک اس میں گراوٹ آنے لگی تھی۔

اگست میں 98202 کروڑ روپے ، ستمبر میں 91916 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 95380 کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا تھا ۔ اب نومبر میں پھر سے یہ رقم ایک لاکھ کروڑ روپے کو پار کرگئی ہے۔ اس سال اپریل ، مئی اور جولائی میں یہ رقم ایک لاکھ کروڑ روپےسے زیادہ رہی تھی۔ جون میں یہ تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے ، ریاستی جی ایس ٹی کلیکشن 27144 کروڑ روپے ، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی کلیکشن 49028 کروڑ روپے برآمدات سے حاصل ہوئے ہیں ۔ اکتوبر مہینے کےلئے 30 نومبر تک 77.83 لاکھ جی ایس ٹی آر -3 بی فارم بھرے گئے۔

Loading...

حکومت نے انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی کلیکشن سے 25150 کروڑ روپے مرکزی جی ایس ٹی اور 17431 کروڑ روپے ریاستی جی ایس ٹی کے کھاتے میں منتقل کیا ہے۔ باقاعدہ الاٹمنٹ کے بعد نومبر میں مرکزی حکومت کا کل جی ایس ٹی محصولات 44742 کروڑ روپے اور ریاستوں کی کل رقم 44576 کروڑ روپے رہی ہے۔

Loading...