ہوم » نیوز » معیشت

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ختم ، Compensation پر ریاستوں میں نہیں ہوسکا اتفاق رائے قائم

GST Council Meeting : کورونا کی وجہ سے جی ایس ٹی ریوینیو کلیکشن کے ساتھ نقصان تلافی سرچارج میں بھی کمی آنے کے مدنظر بازار سے قرض لیکر نقصان تلافی کی بھرپائی کرنے کے متبادل پر ریاستوں کے مابین اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2020 11:02 PM IST
  • Share this:
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ختم ، Compensation پر ریاستوں میں نہیں ہوسکا اتفاق رائے قائم
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ختم ، Compensation پر ریاستوں میں نہیں ہوسکا اتفاق رائے قائم

کورونا کی وجہ سے جی ایس ٹی ریوینیو کلیکشن کے ساتھ نقصان تلافی سرچارج میں بھی کمی آنے کے مدنظر بازار سے قرض لیکر نقصان تلافی کی بھرپائی کرنے کے متبادل پر ریاستوں کے مابین اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔ جبکہ ریاستیں جولائی 2022 کے بعد بھی جی ایس ٹی نقصان تلافی سرچارج لگانے پر رضامند ہوگئی ہیں۔


دیر شام تک چلی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جی ایس ٹی کونسل کی 42 ویں میٹنگ کا حصہ تھی ۔ گزشتہ پانچ اکتوبر کو ہوئی میٹنگ میں ایک ایجنڈہ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا اور آج اسی ایجنڈہ پر میٹنگ تھی لیکن اس میں بھی کوئی رضامندی نہیں ہوسکی ۔


انہوں نے کہا کہ حالانکہ 21 ریاستیں بازار سے قرض کے ذریعہ نقصان تلافی سرچارج کی کمی بھر پائی کرنے پر رضامند ہیں اور وہ بازار سے قرض بھی لے رہی ہیں ۔ اس قرض کو ادا کرنے کے لئے جولائی 2022 کے بعد بی جی ایس ٹی نقصان تلافی سرچارج لگانے پر رضامندی ہوئی ہے اور اس رقم سے صرف قرض کی ادائیگی کی جائے گی ۔


انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں سے اس متبادل کو منتخب کرنے کے لئے کہا گیا ہے لیکن کچھ ریاستیں اس پر رضامند نہیں ہوئیں ۔ جو ریاستیں بازار سے قرض لے کر نقصان کی تلافی کررہی ہیں ، اسے نقصان تلافی سرچارج سے ہی ادا کیا جائے گا ۔ اس کے لئے ریاستوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صارفین کی مانگ بڑھانے اور سرمایہ اخراجات کے اقدامات کی ریاستوں نے تعریف کی ہے ۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اپنے ملازمین کو اس طرح کی پیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 12, 2020 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading