بھونیشور۔ اڈیشہ کا کالاہندی ضلع جو کبھی ریاست کے بھوک سے مرنے والے علاقے کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہاں رہنے والی ارچنا ناگ کے پاس آج ایک عالیشان گھر ہے جس میں ایک لگژری کار، چار اعلیٰ نسل کے کتے، ایک سفید گھوڑا ہے۔ گزشتہ ہفتے جبرا وصولی کے الزام میں گرفتار کی گئی ارچنا کی کہانی اتنی دلچسپ تھی کہ ایک اڑیہ فلمساز نے اس کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، حالانکہ پولیس ریکارڈ میں 26 سالہ خاتون ایک بلیک میلر ہے جس نے مبینہ طور پر دولت مند اور بااثر افراد جیسے سیاستدانوں، تاجروں اور فلم سازوں سے ان کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو پبلک کرنے کی دھمکی دے کر رقم بٹوری ہے۔ لانجی گڑھ، کالاہندی میں پیدا ہونے والی ارچنا کی پرورش اسی ضلع کے کیسنگا میں ہوئی۔ اس کی ماں 2015 میں بھونیشور آنے سے پہلے وہاں کام کر رہی تھی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ارچنا شروع میں ایک پرائیویٹ سیکورٹی فرم میں کام کرتی تھیں اور بعد میں بیوٹی پارلر میں شامل ہوگئیں۔ جہاں اس کی ملاقات بالسور ضلع کے جگ بندھو چند سے ہوئی اور دونوں نے سال 2018 میں شادی کر لی۔ اس پر بیوٹی پارلر میں کام کرتے ہوئے سیکس ریکیٹ چلانے کا الزام ہے۔
نوئیڈا میں آوارہ کتے نے 20 منٹ میں 25لوگوں کو کاٹا! اسپتال میں کم پڑ گئے انجیکشناسی وقت ارچنا کے شوہر جگ بندھو سیکنڈ ہینڈ کاروں کا ایک شوروم چلاتا تھا۔ جگبندھو بہت سے سیاست دانوں، بلڈروں، تاجروں اور پیسے والے لوگوں کو جانتا تھا۔ کچھ ایم ایل اے سمیت بااثر افراد کے ساتھ اس کی اور ارچنا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس سے ریاست بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ارچنا نے کئی امیر اور بااثر لوگوں سے دوستی بھی کی اور اس پر ان لوگوں کو لڑکی تک پہنچانے کا الزام بھی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ان طاقتور افراد کی ذاتی تصاویر کھینچیں اور بعد میں انہیں رقم وصولنے کے لیے بلیک میل کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔