گجرات کے موربی میں بڑا حادثہ، کیبل برج ٹوٹنے سے ندی میں گرے 100 لوگ، 60 افراد کی موت، وزیر اعظم نے کیا اظہار افسوس
گجرات کے موربی میں بڑا حادثہ، کیبل برج ٹوٹنے سے ندی میں گرے 100 لوگ، 35 افراد کی موت، وزیر اعظم نے کیا اظہار افسوس
Gujarat Tragedy: گجرات کے موربی ضلع میں اتوار شام کو بڑا حادثہ پیش آیا ۔ یہاں مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا ۔ اس وقت برج پر تقریبا 400 لوگ موجود تھے، جس میں سے سو لوگ ندی میں گرگئے ۔
احمد آباد: گجرات کے موروبی ضلع میں اتوار شام بڑا حادثہ پیش آگیا ۔ یہاں مچھوندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا ۔ اس حادثہ میں کم از کم 60 لوگوں کی موت چکی ہے ۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور وزیر داخلہ ہرش سنگھوی راحت اور بچاو کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اتوار دیر شام جائے واقعہ پر پہنچے ۔ راجکوٹ سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ موہن بھائی کلیان جی کندریا نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 60 سے زیادہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں ، جن میں سے زیادہ تر بچے ، خواتین اور سن رسیدہ ہیں ۔ باقی لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کا ریسکیو آپریشن چل رہا ہے ۔ ہم اس معاملہ کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے ۔
مچھو ندی پر بنا یہ کیبل برج کافی پرانا تھا ۔ اس کو ہیریٹیج برج میں شمار کیا جاتا تھا ۔ دیوالی کے بعد گجراتی نئے سال پر ہی مرمت کے بعد اس برج کو دوبارہ کھولا گیا تھا ۔ جانکاری کے مطابق مرمت کیلئے پل تقریبا سات مہینوں تک بند تھا ۔ اس کو دو دن پہلے ہی کھولا گیا تھا ۔ حادثہ کے وقت اس برج پر تقریبا چار سو لوگ موجود تھے، جس میں سے سو لوگ ندی میں گر گئے ۔
#Gujarat CM Bhupendra Patel reaches the incident site in #Morbi where more than 60 people died after a cable bridge collapsed today evening. pic.twitter.com/2wYd4rTdbz
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا، جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر سنگھ پٹیل نے مہلوین کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ادھر حادثہ کے بعد پی ایم او نے ٹویٹ کیا : وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی اور دیگر افسران سے موروبی میں پیش آئے حادثہ کے سلسلہ میں بات کی ۔ انہوں نے بچاو مہم کیلئے ٹیموں کو فورا اکٹھا کرنے ، صورتحال کی باریکی سے لگاتار نگرانی کرنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد دینے کیلئے کہا ہے ۔
اس حادثہ کو لے کر گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے بھی ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا : موروبی میں سسپینشن برج گرنے کے واقعہ سے دکھی ہوں ۔ بچاو اور راحت کام چل رہے ہیں ۔ زخمیوں کے فورا علاج کیلئے ضروری ہدایات دے دئے ہیں ۔ میں اس واقعہ کو لے کر ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔