گجرات الیکشن: نیوز18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے امت شاہ کی خاص بات چیت، دیکھئے لائیو آج رات 8 بجے
نیوز18 انڈیا کے 'گجرات ادھیویشن' پروگرام میں آج رات 8 بجے شامل ہوں گے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
Gujarat Adhiveshan : نیوز 18 انڈیا کے خاص پروگرام 'گجرات ادھیویشن' میں آج رات آٹھ بجے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے اور گجرات انتخابات سے لے کر قومی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
نئی دہلی : نیوز 18 انڈیا کا خاص پروگرام 'گجرات ادھیویشن' جاری ہے ۔ اس پروگرام میں جہاں گجرات اور قومی سیاست سے وابستہ متعدد سیاسی رہنماوں نے اپنی بات کہی، وہیں اس پروگرام میں آج رات آٹھ بجے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے اور گجرات انتخابات سے لے کر قومی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ گجرات ادھیویشن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ خاص بات چیت کریں گے ۔ نیوز18 انڈیا کا 'گجرات ادھیویشن' احمد آباد میں واقع حیات ریزینسی میں ہورہا ہے ۔ اس پروگرام میں گجرات کی ترقی، ریاست کیلئے آگے کی راہ اور نوجوانوں کی بہتری سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
گجرات ادھیویشن پروگرام میں پہلا سیشن 'کمل کا اثر، اپوزیشن بے اثر؟' پر ہوا ۔ اس میں بی جے پی لیڈر ہاردک پٹیل اور کانگریس کے روہن گپتا کے درمیان گفتگو ہوئی ۔ گجرات ادھیویشن میں اپنی پرانی پارٹی کانگریس کا دامن چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر ہاردک نے کہا کہ پچھلا معاملہ الگ تھا، تب فطری طور پر سیاسی فیصلہ لینا ضروری تھا، کئی مرتبہ سناتن کلچر کے خلاف آواز اٹھی تھی ۔ وہاں کامیاب نہیں ہوسکتے تھے، اس لئے آج بی جے پی میں ہیں ۔ وہیں روہن گپتا نے کہا کہ ہم گجرات کے عوام کیلئے لڑ رہے ہیں ۔ ایشوز وہی ہیں، جو پہلے تھے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ۔ بی جے پی نے 27 سال میں صرف ہوائی محل بنایا ہے جبکہ زمینی سطح پر حالات بی جے پی کیلئے خطرناک ہیں ۔ پروگرام کا دوسرا سیشن 'ترقی پر سوال کیوں؟' پر ہوا ۔ اس میں بی جے پی کے الپیش ٹھاکر اور کانگریس کے آلوک شرما کے درمیان بحث ہوئی ۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے الپیش ٹھاکر نے کہا کہ 2017 میں جو آندولن ہوئے ، اس وقت ہمیں لگتا تھا کہ کانگریس ہماری آواز سنے گی، ہمارے لئے لڑے گی، دو سال میں اس انتظار میں رہے، جن امور کو اٹھائے تھے، وہاں ویسا کچھ دکھا نہیں ۔ وہیں کانگریس کے آلوک شرما نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں موربی نہیں ہوتا تھا۔ دنگا کرنے والے سرکار میں چلے گئے ۔ اب دنگا کون کرے گا ۔ گجراتیوں کو کوئی ڈرا نہیں رہا ۔
اس کے علاوہ پروگرام میں گجرات کے بی جے پی ریاستی صدر سی آر پاٹل بھی شریک ہوئے ۔ اس دوران انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دینے کے ساتھ ساتھ گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا بھی دعوی کیا ۔ پروگرام میں سی آر پاٹل نے کہا کہ گجراتیوں کے خواب کو کوئی اگر پورا کرسکتا ہے تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی کرسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی ہمارے براہمستر ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔