عائشہ خودکشی کیس: ملزم شوہر کو 10 سال کی جیل، خودکشی کا Video ہوا تھا وائرل
Ayesha Suicide Case : اپنی خودکشی سے پہلے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے ویڈیو شوٹ کرنے کے بعد سابرمتی ندی میں کودنے والی 23 سالہ خاتون عائشہ کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ۔
Ayesha Suicide Case : اپنی خودکشی سے پہلے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے ویڈیو شوٹ کرنے کے بعد سابرمتی ندی میں کودنے والی 23 سالہ خاتون عائشہ کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ۔
احمد آباد : اپنی خودکشی سے پہلے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے ویڈیو شوٹ کرنے کے بعد سابرمتی ندی میں کودنے والی 23 سالہ خاتون عائشہ کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ۔ تقریبا ایک سال پہلے سابرمتی ندی میں کودنے سے پہلے عائشہ کی جانب سے بنائے گئے خودکشی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا تھا ۔ پولیس جانچ میں جہیز ، ذہنی استحصال سمیت کیس میں اسحتصال کے کئی پہلو سامنے آئے تھے ۔
اب گجرات کی احمد آباد سیشن کورٹ نے عارف نام کے ملزم شوہر کو خودکشی کے معاملہ میں 10 سال کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ عائشہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عارف کو پچھلے سال راجستھان کے پالی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ 25 فروری 2021 کو ریکارڈ کئے گئے وائرل ویڈیو میں عائشہ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک میسیج ریکارڈ کیا تھا ، جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ دباو میں کچھ نہیں کررہی ہے اور اس کو خوشی ہے کہ وہ اللہ سے ملے گی ۔
آخری مرتبہ اپنے دکھ کو بیان کرنے اور اپنے کبنہ کو ویڈیو بھیجنے کے بعد عائشہ پول سے سابرمتی ندی میں کود گئی تھی ۔ عائشہ کی موت کے بعد اس کی شادی سے وابستہ دل دہلادینے والے کئی راز سے پردہ اٹھا ۔ عائشہ کی شادی عارف خان سے ہوئی تھی اور وہ ان کے ساتھ احمد آباد میں رہ رہی تھی ۔
عائشہ کا جہیز کیلئے لگاتار استحصال کیا جارہا تھا ۔ وہیں اس کا شوہر عارف بھی راجستھان کی ایک خاتون کے ساتھ ایکسٹرا میریٹل افیئر میں تھا ۔ عارف اپنی گرل فرینڈ کو عائشہ کی موجودگی میں ویڈیو کال کرتا تھا اور اس سے فحش باتیں کرتا تھا ۔ حالات نے عائشہ کیلئے ایک مایوس کن ازدواجی تعلقات کو جنم دیا ، جس نے اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔