Amul Milk Price Hike: امول نے دیا بڑا جھٹکا، دو روپے بڑھائے دودھ کے دام، اب اتنی ہوئی قیمت
Amul Milk Price Hike: امول نے دیا بڑا جھٹکا، دو روپے بڑھائے دودھ کے دام، اب اتنی ہوئی قیمت ۔ علامتی تصویر ۔
Amul Milk Price Hike: نیا مالی سال شروع ہوتے ہی عام آدمی کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ امول نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ امول دودھ خریدنا اب مہنگا ہو جائے گا۔
احمد آباد : نیا مالی سال شروع ہوتے ہی عام آدمی کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ امول نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ امول دودھ خریدنا اب مہنگا ہو جائے گا۔ دراصل امول برانڈ کے تحت دودھ کی مصنوعات فروخت کرنے والے گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے ہفتہ کو ریاست میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔
جی سی ایم ایم ایف ذرائع نے بتایا کہ سوراشٹر، احمد آباد اور گاندھی نگر سمیت پورے گجرات میں ہفتہ سے امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امول گولڈ کا 500 ملی لیٹر کا پیکٹ اب 32 روپے میں، امول اسٹینڈرڈ 29 روپے فی 500 ملی لیٹر، امول تازہ 26 روپے فی 500 ملی لیٹر اور امول ٹی اسپیشل 30 روپے فی 500 ملی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ گجرات میں دسمبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جی سی ایم ایم ایف نے اس سے پہلے گزشتہ سال اگست میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
تاہم 3 فروری کو جی سی ایم ایم ایف نے گجرات کو چھوڑ کر ملک کے باقی حصوں میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔