اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہماچل پردیش میں ایک مرحلہ میں الیکشن، 12 نومبر کو ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج

    ہماچل پردیش میں ایک مرحلہ میں الیکشن، 12 نومبر کو ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج ۔علامتی تصویر ۔

    ہماچل پردیش میں ایک مرحلہ میں الیکشن، 12 نومبر کو ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج ۔علامتی تصویر ۔

    Himachal Election Date : ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ہماچل پردیش میں ایک مرحلہ میں 12 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور آٹھ دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Himachal Pradesh | Gujarat
    • Share this:
      نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے آج دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس میں ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ ریاست میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ ووٹنگ 12 نومبر کو ہوگی اور نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

      بتادیں کہ گجرات میں موجودہ اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 فروری کو اور ہماچل پردیش اسمبلی کی میعاد 8 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش اور گجرات میں بالترتیب 68 اور 182 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونی ہے۔ دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ تاہم گجرات انتخابات کے حوالے سے سسپنس ابھی تک برقرار ہے۔


      ذرائع کی مانیں تو الیکشن کمیشن دیوالی کے بعد گجرات انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے اور دونوں ریاستوں کے انتخابی نتائج ایک ساتھ جاری کئے جا سکتے ہیں۔ ستمبر میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہماچل پردیش اور گجرات کا دورہ کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: علی گڑھ میں غیرقانونی پائے گئے 103مدارس، یوگی حکومت کرسکتی ہے کاروائی


      یہ بھی پڑھئے: جسٹس علی محمد ماگرے کی تقرری پر رشتہ داروں اور دوست۔احباب میں خوش کی لہر


      قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں 68 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 35 سیٹیں درکار ہوں گی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 44، کانگریس کو 21 اور دیگر کو 3 سیٹیں ملی تھیں۔

      وہیں گجرات میں کل 182 سیٹیں ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیتی تھیں اور کانگریس کے کھاتے 77 سیٹیں گئی تھیں ، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کو 2 سیٹیں، این سی پی کو 1 سیٹ اور باقی 3 سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: