உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، پاکستان سے بھیجی گئی 600 کروڑ کی ڈرگس ضبط، جیش محمد سے جڑے کنکشن

    گجرات اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، پاکستان سے بھیجی گئی 600 کروڑ کی ڈرگس ضبط، جیش محمد سے جڑے کنکشن

    گجرات اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، پاکستان سے بھیجی گئی 600 کروڑ کی ڈرگس ضبط، جیش محمد سے جڑے کنکشن

    Gujarat Drugs Seizure: ڈرگس کے ساتھ پولیس کے ہتھے چار لوگ بھی چڑھے ہیں۔ معاملے میں سامنے آرہے خالد بخش کے نام شخص کا رابطہ سیدھے طور پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے رابطے میں ہے۔ خبر ہے کہ ہندوستان بھیجی گئی نشیلی اشیاء کی اس کھیپ کی کہانی دبئی میں لکھی گئی تھی۔

    • Share this:
      گاندھی نگر: گجرات اے ٹی ایس (Gujarat ATS) نے موربی ضلع میں ڈرگس (Drugs) کے خلاف بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ پولیس نے مالیا میانا سے 120 کلو ڈرگس کی ضبطی کی ہے۔ اس ڈرگس کی بازار میں قیمت 600 کروڑ کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اس معاملے کے تار پاکستان کے ڈرگ مافیا خالد بخش (Khalid Bakhsh) سے جڑے بتائے جا رہے ہیں۔ خبر ہے کہ نشیلی اشیاء پاکستان سے ہی ہندوستان پہنچایا تھا۔ معاملے پر پولیس جنرل ڈائریکٹر نے پیر کے روز پریس کانفرنس کرکے پورے معاملے کی جانکاری دی ہے۔

      دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا کنکشن

      ڈرگس کے ساتھ پولیس کے ہتھے چار لوگ بھی چڑھے ہیں۔ معاملے میں سامنے آرہے خالد بخش کے نام شخص کا رابطہ سیدھے طور پردہشت گرد تنظیم جیش محمد کے رابطے میں ہے۔ خبر ہے کہ ہندوستان بھیجی گئی نشیلی اشیاء کی اس کھیپ کی کہانی دبئی میں لکھی گئی تھی۔ پاکستان مافیا خالد بخش نے ہندوستان کے دو اسمگلر جبار اور غلام سے دبئی کے صومالیہ کینٹین میں ملاقات کی تھی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر میں دہشت گردی پر بڑی کارروائی، اس سال ہلاک ہوئے 134 دہشت گرد، 135 گرفتار




      گجرات اے ٹی ایس (Gujarat ATS) نے موربی ضلع میں ڈرگس (Drugs) کے خلاف بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ فائل فوٹو
      گجرات اے ٹی ایس (Gujarat ATS) نے موربی ضلع میں ڈرگس (Drugs) کے خلاف بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ فائل فوٹو


      پاکستانی ڈرگس مافیا خالد ہے سرغنہ

      خاص بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان ڈرگس مافیا خالد ہندوستان میں نشے کی بڑی مقدار پہنچانے کی کوشش کرچکا ہے۔ اس ہفتے ہی گجرات میں پولیس نے دیو بھومی دوارکا اور سورت میں نشے کی ہیروئن سمیت کئی نشیلی اشیا ضبط کئے تھے۔ اس دوران تین ملزمین کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔ پولیس نے جانکاری دی تھی کہ دیو بھومی دوارکا میں وینڈر سے 17 کلو ڈرگس برآمد کئے گئے تھے، جس کی قیمت 88.25 کروڑ روپئے ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: