ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی پائے گئے کورونا پازیٹیو ، کل اسٹیج پر گرنے کے بعد اسپتال میں ہیں داخل

بتادیں کہ وجے روپانی کی طبیعت اتوار کو اس وقت اچانک بگڑگئی جب وہ وڈودرہ میں نظام پورہ علاقہ میں محسنہ نگر چوراہے پر ایک عوامی ریلی کو خطاب کررہے تھے ۔

  • Share this:
گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی پائے گئے کورونا پازیٹیو ، کل اسٹیج پر گرنے کے بعد اسپتال میں ہیں داخل
گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی پائے گئے کورونا پازیٹیو ، کل اسٹیج پر گرنے کے بعد اسپتال میں ہیں داخل

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ بتادیں کہ وجے روپانی کی طبیعت اتوار کو اس وقت اچانک بگڑگئی تھی ، جب وہ وڈودرہ میں نظام پورہ علاقہ میں محسنہ نگر چوراہے پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ وجے روپانی عوامی ریلی سے خطاب کرتے وقت اچانک بیہوش ہوکر گر پڑے تھے ۔ جیسے ہی ان کا توازن بگڑا ، وہاں ان کی سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں نے انہیں فورا سنبھال لیا ۔ وزیر اعلی کو احمد آباد کے مہتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اب ان کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔


اسپتال کے ڈائریکٹر آر کے پٹیل نے کہا کہ وزیر اعلی روپانی وڈودرہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسٹیج پر بیہوش ہوگئے تھے ۔ ان کی صحت پوری طرح سے ٹھیک ہے اور انہیں 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ روپانی کی ای جی سی اور سٹی اسکین سمیت سبھی ٹیسٹ رپورٹ ٹھیک ہے ۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔




خیال رہے کہ اتوار شام کو گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی 21 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تین عوامی ریلیوں کو خطاب کرنے کیلئے وڈودرہ میں تھے ۔ شہر کے ترسالی اور کرلی باغ علاقہ میں عوامی ریلی کو خطاب کرنے کے بعد وہ نظام پورہ میں ریلی کو خطاب کررہے تھے ۔ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑگئی ۔ عوام کو خطاب کرتے ہوئے روپانی اسٹیج پر گرگئے ۔ حالانکہ وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں فورا سنبھال لیا ۔

وزیر اعلی وجے روپانی ان دنوں ریاست میں بلدیاتی انتخابات کو لے کر کافی مصروف ہیں ۔ ایک کے بعد ایک وہ کئی انتخابی ریلیوں میں شامل ہورہے ہیں ۔ بتادیں کہ وڈودرہ سمیت چھ نگر نگموں میں 21 فروری کو الیکشن ہونے والا ہے ۔ جبکہ نگرپالیکا ، ضلع اور تعلقہ پنچایتوں کیلئے 28 فروری کو ووٹنگ ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 15, 2021 02:03 PM IST