گجرات کے 6 میونسپل کارپوریشن کے لئے ووٹنگ آج، وزیر داخلہ امت شاہ بھی ڈالیں گے ووٹ

گجرات کے 6 میونسپل کارپوریشن کے لئے ووٹنگ آج، وزیر داخلہ امت شاہ بھی ڈالیں گے ووٹ

گجرات کے 6 میونسپل کارپوریشن کے لئے ووٹنگ آج، وزیر داخلہ امت شاہ بھی ڈالیں گے ووٹ

گجرات میں مقامی شہری انتخابات (Gujarat Civic Polls) میں کل 572 سیٹوں کے لئے اتوار کو وووٹ ڈالے جائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد میں صبح 10 بجے ووٹنگ کریں گے جبکہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی (Gujarat CM Vijay Rupani) شام کو 5 بجے راج کوٹ (Rajkot) میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

  • Share this:
    احمد آباد: گجرات میں مقامی شہری انتخابات (Gujarat Civic Polls) میں کل 572 سیٹوں کے لئے اتوار کو وووٹ ڈالے جائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد میں صبح 10 بجے ووٹنگ کریں گے جبکہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی (Gujarat CM Vijay Rupani) شام کو 5 بجے راج کوٹ (Rajkot) میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وجے روپانی گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر ہیں، ایسے میں آج خصوصی انتظامات کے درمیان وہ اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ گجرات کے مقامی شہری انتخابات میں اس بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے بھی اپنے امیدوار اتارے ہیں۔ حالانکہ ٹکر ویسے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی دیکھی جارہی ہے۔

    احمد آباد کی کل 192 سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جس میں اے آئی ایم آئی ایم 21 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، وہیں بڑودرہ کی بات کریں تو وہاں 76 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں، وہیں جام نگر کی 64 سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔ وہی راجکوٹ کی 72 اور سورت کی 116 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بھاو نگر کی 52 سیٹوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کی سبھی 6 میونسپل کارپوریشن پر طویل وقت سے بی جے پی کا قبضہ ہے۔

    آئندہ سال اسمبلی انتخابات کا مزاج طے کرسکتے ہیں یہ الیکشن

    احمد، سورت، بڑودرہ، بھاو نگر، جام نگر اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشن کو الیکشن وجے روپانی کے لئے ایک آزمائش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کا مزاج طے کرسکتے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ کل 575 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے 2,276 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے بی جے پی 577، کانگریس کے 566، عام آدمی پارٹی کے 470، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 91 اور دیگر جماعتوں سے 353 اور 228 آزاد امیدوار ہیں۔

    اس سے متعلق ایک الیکشن افسر نے کہا کہ ان 6 شہروں میں رائے دہندگان کی تعداد 1.14 کروڑ ہے، جن میں سے 60.60 مرد اور 54.06 لاکھ خواتین رائے دہندگان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11,121 انتخابی بوتھ میں سے 2,255 حساس اور 1,188 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 28 فروری کو 31 ضلع اور 231 تالکا پنچایتوں اور 81 میونسپل شہروں کے لئے الیکشن انتخاب ہوگا۔ کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے روپانی کو دیر رات اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے اور وہ اتوار کو اپنے آبائی شہر راج کوٹ میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: