உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Gujarat CM Resigned: گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

    گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

    گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

    Gujarat Chief Minister Vijay Rupani Resigns: گجرات کے وزیرا علیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں مجھے تعاون کرنے کا موقع ملا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      احمد آباد: گجرات میں انتخابی سرگرمیوں سے قبل وزیر اعلیٰ وجے روپانی (Chief Minister Vijay Rupani) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گجرات میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں وجے روپانی کا استعفیٰ بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ وجے روپانی نے کیوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

      وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں، میرے جیسے پارٹی کے کارکن کو وزیر اعلیٰ جیسے عہدے کی ذمہ داری دی۔ میری مدت کار کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی خاص رہنمائی ملتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گجرات مکمل ترقی کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے نئے باب کی طرف گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مجھے تعاون دینے کا موقع ملا۔

       وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں، میرے جیسے پارٹی کے کارکن کو وزیر اعلیٰ جیسے عہدے کی ذمہ داری دی۔

      وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں، میرے جیسے پارٹی کے کارکن کو وزیر اعلیٰ جیسے عہدے کی ذمہ داری دی۔


      روپانی کے بعد کون ہوگا آئندہ وزیر اعلیٰ؟

      وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد یہ قیاس آرائی بھی شروع ہوگئی ہے کہ اب آئندہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ اس فہرست میں گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل اور گجرات بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل کے نام کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

      سال 2017 میں دوسری بار لیا تھا وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

      جانکاری کے لئے بتادیں کہ وجے روپانی نے 26 دسمبر 2017 کو دوسری بار گجرات کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ بی جے پی نے گجرات میں 182 سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کیا تھا۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں وجے روپانی کو قانون ساز کونسل کا لیڈر اور نتن پٹیل کو نائب لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: