نئی دہلی: پٹیل آندولن سے سرخیوں میں آکر سیاسی پچ پر کھیلنے والے گجرات کانگریس کے لیڈر ہاردک پٹیل کو کے لر گزشتہ کچھ دنوں سے کئی خبریں آرہی ہیں۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر پروفائل سے کانگریس لیڈر لفظ ہٹا دیا ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنے پروفائل میں کانگریس لفظ لگاتے تھے۔
کانگریس لفظ ہٹانے کے بعد اب تقریباً سیاسی تجزیہ نگار یہ مان کر چل رہے ہیں کہ انہوں کانگریس چھوڑ دی ہے۔ حال کے دنوں میں انہوں نے راہل گاندھی کو لے کر کئی باتیں کہی تھی۔ پہلے خبر آئی کہ ہاردک پٹیل، راہل گاندھی کی شکایت کرنے دہلی پہنچے ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے خود کہا کہ وہ راہل گاندھی سے ناراض نہیں ہے بلکہ گجرات یونٹ کے کانگریس قیادت سے ناراض ہے۔ کیونکہ وہ ان لوگوں کو تنظیم سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو پارٹی کو جتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہاردک پٹیل کا نیا ٹوئٹر پروفائل
بی جے کی تعریف
ہاردک پٹیل فی الحال گجرات کانگریس یونٹ کے کارگزار صدر ہیں۔ ہاردک پٹیل نے شروعاتی دنوں میں کانگریس کے لئے بڑا کردار نبھایا تھا۔ ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے انہیں اتنی جلدی گجرات کانگریس کا کارگزار صدر بنا دیا گیا تھا، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے ہاردک پٹیل کانگریس سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ بحث یہ بھی ہے کہ ان کی گجرات بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں سے ملاقات ہوچکی ہے۔ حال کے دنوں میں انہوں نے رام مندر، آرٹیکل 370 جیسے موضوع پر پارٹی لائن سے الگ ہٹ کر بی جے پی کی تعریف بھی کی ہے۔ پروفائل سے کانگریس ہٹانے کے بعد اب یہ قیاس اور تیز ہوگئی ہے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ہاردک پٹیل بی جے پی میں کب شامل ہوتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے ہاردک سے مقدمہ واپس لینے کی عرضی خارج کی
دوسری جانب، گجرات حکومت نے پاٹیدار آندولن کے دوران ان پر چلائے جا رہے مقدموں کو ہٹانے کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی بھی دی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے اسے منسوخ کردیا۔ ہاردک پانڈیا نے کانگریس کی قیادت سے حال ہی میں عوامی طور پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ حالانکہ گجرات کانگریس اس بات سے انکار کرتی رہی ہے۔ خود ہاردک پٹیل نے بھی اس بات کی تردید کی کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تعریف کی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بائیڈن کی پارٹی میں شامل ہونے والا ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔