ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کے کانگریس ممبر اسمبلی عمران کورونا پوزیٹیو پائے گئے ، وزیر اعلی وجے روپانی کے ساتھ کی تھی میٹنگ

عمران کھیڈاولا نے منگل کو ہی ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی ۔

  • Share this:
گجرات کے کانگریس ممبر اسمبلی عمران کورونا پوزیٹیو پائے گئے ، وزیر اعلی وجے روپانی کے ساتھ کی تھی میٹنگ
عمران کھیڈاولا نے منگل کو ہی ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی ۔

گجرات کے احمد آباد میں جمال پور کھادی سے کانگریس کے ممبر اسمبلی عمران کھیڈاولا کورونا وائرس پوزیٹو پائے گئے ہیں ۔ علاج کیلئے عمران کو ایس وی پی اسپتال لے جایا جائے گا ۔ عمران کھیڈاولا نے منگل کو ہی ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی ۔ یہ میٹنگ سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے کی گئی تھی ۔


وزیر اعلی روپانی کے ساتھ میٹنگ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں سبھی لیڈران سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اس میں عمران کو نیلی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔




میٹنگ میں عمران کے ساتھ کانگریس کے دو دیگر ممبران اسمبلی بھی تھے ۔ تینوں ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی سے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کی تھی ۔ کئی صحافیوں نے ان کا انٹرویو بھی کیا ۔ اس کے بعد عمران کئی سینئر پولیس افسران سے بھی ملے ۔ کل سے وال سٹی علاقہ میں کرفیو لگنے والا ہے ۔ وال سٹی علاقہ میں جمال پور علاقہ عمران کا اسمبلی حلقہ ہے ۔ عمران کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کی ٹریسنگ کی جارہی ہے تاہم اس کی فہرست کافی طویل ہے ۔ ممبر اسمبلی ہونے کی وجہ سے وہ مسلسل لوگوں کے درمیان رہتے تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی رات ۸ بجے ریاست میں کورونا کے کل 33 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ دو مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کے اب تک کل 650 کیسیز سامنے آچکے ہیں ۔ منگل کو درج کئے گئے 33 نئے معاملات میں سے احمد آباد میں 14 معاملات سامنے آئے ہیں ۔
First published: Apr 14, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading