ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گجرات پولیس نے2بھوتوں کےخلاف دائرکیاکیس،ہراسانی کا لگایا الزام، آخر کیا ہے وجہ؟

جب پولیس نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے رابطہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شخص کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے اور آخری 10 دن میں اس نے کوئی دوا نہیں لی ہے۔ روانگی سے قبل پولیس اہلکاروں نے اہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ اس شخص کی بہتر دیکھ بھال کرے تاکہ وہ غیرضروری طور پر دوسری بار پولیس سے رجوع نہ کرے۔

  • Share this:
گجرات پولیس نے2بھوتوں کےخلاف دائرکیاکیس،ہراسانی کا لگایا الزام، آخر کیا ہے وجہ؟
فائل فوٹو۔(شٹراسٹاک)۔

گجرات کے ضلع پنچ محل (Panch mahal) میں پولیس نے ایک شخص کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو بھوتوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ضلع پنچ محل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دو بھوتوں کے خلاف تھانہ جمبھوگوڈا (Jambhugoda) میں اپنے کھیت میں کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر مقدمہ درج کیا۔ اس شخص نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھوت اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ منگل کے روز خوفزدہ شخص رپورٹ درج کروانے آیا اور اپنی جان بچانے کے لئے پولیس اہلکاروں سے التجا کرنا شروع کردی۔


اس کی نازک صورتحال کو دیکھنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس شخص کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس سب انسپکٹر میانکسنگھ ٹھاکور (Mayanksingh Thakor) نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس طرح سے وہ شخص پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا ، ایسا لگتا تھا کہ واقعی کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے۔


فائل فوٹو۔(شٹراسٹاک)۔
فائل فوٹو۔(شٹراسٹاک)۔


مبینہ طور پر اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے یقین ہے کہ بھوتوں نے پولیس اسٹیشن جانے سے بھی روکا ہے، تاکہ وہ ان کے خلاف کیس درج نہ کرے۔

جب پولیس نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے رابطہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شخص کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے اور آخری 10 دن میں اس نے کوئی دوا نہیں لی ہے۔روانگی سے قبل پولیس اہلکاروں نے اہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ اس شخص کی بہتر دیکھ بھال کرے تاکہ وہ غیرضروری طور پر دوسری بار پولیس سے رجوع نہ کرے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 01, 2021 11:23 AM IST