اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم مودی آج کریں گے تیز رفتار ریلیاں، کانگریس کے گڑھ سوراشٹر میں نقب لگانے کی ہوگی کوشش

     وزیراعظم مودی آج کریں گے تیز رفتار ریلیاں، کانگریس کے گڑھ سوراشٹر میں نقب لگانے کی ہوگی کوشش

    وزیراعظم مودی آج کریں گے تیز رفتار ریلیاں، کانگریس کے گڑھ سوراشٹر میں نقب لگانے کی ہوگی کوشش

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی اور راہل گاندھی دونوں ایک ہی جگہ ایک ہی ڈوم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ امریلی کانگریس لیڈر پریش دھانانی کا گڑھ رہا ہے۔ بی جے پی اس پر قبضہ جمانے کی فراق میں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat, India
    • Share this:
      گجرات اسمبلی انتخابات میں اب پی ایم مودی کی انٹری ہوچکی ہے۔ ہفتہ کو ولساڈ میں پی ایم مودی نے ریلی کی اور روڈ شو بھی کیا۔ وہیں پی ایم آج (اتوار) کو تیز رفتار ریلیاں کریں گے، لیکن اس سے پہلے سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کریں گے اور بھگوان کا آشیرواد لیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی سومناتھ مندر ٹرسٹ کے صدر بھی ہیں۔

      چار ریلیوں سے کریں گے خطاب
      20 نومبر کو سومناتھ مندر جانے کے بعد ان کا سوراشٹر علاقہ میں چار ریلیوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ وہ ویراول، دھورارجی، امریلی اور بوٹاد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ اتفاق سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سوراشٹر کے انہی اسمبلی حلقوں میں ایک بھی سیٹ جیت نہیں پائی تھی۔ بی جے پی نے ریاست میں حکومت تو بنائی لیکن لوگوں کا رُخ اپنی جانب موڑ نہیں پائی۔ یہاں لوگوں نے روایتی طریقے سے کانگریس کے حق میں ہی ووٹ دیا ہے۔

      وزیراعظم مودی کے پروگرام کے مطابق، پی ایم مودی آج صبح 11 بجے سوراشٹر کے ویراول میں رہیں گے اور دوپہر 12.45 بجے دھوراجی میں رہیں گے۔ امریلی میں دوپہر 2.30 بجے اور بوٹاد میں شام 6.15 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام کو گاندھی نگر لوٹ جائیں گے اور رات میں راج بھون میں آرام کریں گے۔

      پیر کو کریں گے تین انتخابی ریلیاں
      پیر 21 نومبر کو پھر سے انتخابی مہم پر نکلیں گے، اس دن پی ایم کی تین انتخابی ریلیاں ہوں گی۔ وہ دوپہر 12 بجے سریندر نگر، دوپہر دو بجے جمبوسر اور شام چار بنجے نوساری میں انتخابی جلسہ کریں گے۔ ہفتہ، اتوار اور پیر تین دنوں میں پی ایم آٹھ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں گجرات میں 34 جلسہ عام سے خطاب کیا تھا، اس مرتبہ وہ کم سے کم 25 انتخابی جلسہ عام کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پی ایم مودی نے وارانسی میں کاشی تمل سنگم کاکیاافتتاح، ’کاشی-تامل ناڈوتہذیب کےلازوال مراک‏ز

      یہ بھی پڑھیں:
      اتراکھنڈ کی وادیوں میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو اپنے درمیان پاکر خوش ہوئے لوگ

      امریلی میں ایک ہی میدان میں پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا جلسہ عام
      22 نومبر کو کانگریس قائد راہل گاندھی ریاست کے امریلی میں پہلے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راہل سے پہلے 20 نومبر کو امریلی میں ہی پی ایم مودی بھی ریلی کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی اور راہل گاندھی دونوں ایک ہی جگہ ایک ہی ڈوم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ امریلی کانگریس لیڈر پریش دھانانی کا گڑھ رہا ہے۔ بی جے پی اس پر قبضہ جمانے کی فراق میں ہے۔ اس لیے پی ایم مودی یہاں ریلی کرنے آرہے ہیں۔ گزشتہ مرتبہ بھی پی ایم یہاں ریلی کرنے آئے تھے، لیکن بی جےپی کو دونوں سیٹوں پر ہار ملی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: