گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، 89 سیٹوں کے لیے شام 5:30 بجے تک ڈالے جائیں گے ووٹ
گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغاز، 89 سیٹوں کے لیے ڈالے جارہے ہیں ووٹ
اس مرتبہ گجرات اسمبلی الیکشن میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی قسمت آزما رہی ہے۔ اسے میں یہ انتخابات سہ رخی ہوگیا ہے اور اس مرتبہ کا الیکشن کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔
گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آج یکم دسمبر کو صبح 8 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ اسمبلی کی مجموعی 182 سیٹوں میں سے 89 سیٹوں پر آج رائے دہی ہورہی ہے۔ انتخابی تشہیر کا دور 29 نومبر کو ہی تھم گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں جنوبی گجرات کے 19 اضلاع اور کَچھ-سوراشٹر علاقوں کی 89 سیٹوں کے لیے مجموعی طور پر 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ گجرات میں اسمبلی الیکشن دو مرحلوں میں آج یکم دسمبر اور دوسرا مرحلہ 5 دسمبر کو ہونا ہے۔ جب کہ نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
Gujarat Assembly election Phase 1: A look at key players, constituencies
ووٹنگ آج جمعرات کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے جو شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔ گجرات کے پہلے مرحلے کے لیے مجموعی طور پر 2,39,76,670 ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے جس میں 1,24,33,362 مرد اور 1,15,42,811 خواتین وہیں 497 تھرڈ جینڈر ووٹرس شامل ہیں۔ ریاست میں مجموعی طور پر 49135400 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔
Gujarat | Election officials conducted a mock poll at polling booths numbers 175 to 178, Piraman school in Bharuch
جمعرات کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 25434 ووٹنگ سینٹرس پر ووٹنگ ہوگی، جس میں شہری علاقوں میں 9018 اور دیہی علاقوں میں 16416 رائے دہی مراکز شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں مجموعی طور پر 34324 بیلیٹ یونٹ، 34324 کنٹرول یونٹ اور 38749 وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
سہ رخی ہے مقابلہ اس مرتبہ گجرات اسمبلی الیکشن میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی قسمت آزما رہی ہے۔ اسے میں یہ انتخابات سہ رخی ہوگیا ہے اور اس مرتبہ کا الیکشن کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔