دیوالی کے بعد سورت واپس آنے والے لوگوں کے لیے RT-PCR ٹیسٹ لازمی، حکومت گجرات کا اہم فیصلہ
سورت میونسپل کارپوریشن (SMC) کے مطابق دیوالی کی تعطیلات کے بعد شہر واپس آنے والے مقامی لوگوں کو لازمی طور پر اپنی RT-PCR رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
سورت میونسپل کارپوریشن (SMC) کے مطابق دیوالی کی تعطیلات کے بعد شہر واپس آنے والے مقامی لوگوں کو لازمی طور پر اپنی RT-PCR رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے کیسوں میں اضافے کو روکنے کی کوشش کے ضمن میں گجرات حکومت نے نیا فیصلہ لیا ہے۔ ایک حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ سورت شہر میں شہری ادارے نے دیوالی کی تعطیلات کے بعد شہر لوٹتے وقت لوگوں کے لیے آر ٹی ۔ پی سی آر RT-PCR ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ہر ایک کے لیے لازمی ہے، اس سے قطع نظر اس کے کہ انہوں نے کورونا COVID-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں یا نہیں۔
سورت میونسپل کارپوریشن (SMC) کے مطابق دیوالی کی تعطیلات کے بعد شہر واپس آنے والے مقامی لوگوں کو لازمی طور پر اپنی RT-PCR رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔اس نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط برتی جا رہی ہے کہ شہر میں COVID-19 کے کیسوں میں کوئی اضافہ نہ ہو۔
مقامی لوگوں کو لازمی طور پر اپنی RT-PCR رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
لوگوں کی ایک بڑی تعداد خاص طور پر شہر کے ڈائمنڈ اور ٹیکسٹائل یونٹس میں مصروف تارکین وطن مزدور دیوالی کے دوران اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور لوگ چھٹیوں پر بھی جاتے ہیں۔ ایس ایم سی کے میونسپل آفیسر آف ہیلتھ پردیپ عمریگر نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھٹی کے بعد شہر میں داخل ہونے سے 72 گھنٹے پہلے اپنا لازمی RT-PCR ٹیسٹ کروا لیں۔
انھوں نے کہا کہ ’’ہم لوگوں سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے اپنی COVID-19 ویکسین کی دوسری خوراک لیں۔ جن لوگوں کو حال ہی میں COVID-19 مثبت ہوا ہے اور انھوں نے اپنا مکمل علاج کرایا ہو، انہیں نرمی دی جائے گی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی شہر میں واپس آنے والے لوگوں کی RT-PCR ٹیسٹ رپورٹس کو چیک کرنے کے لیے ہوائی اڈے، بس اسٹینڈز اور روڈ انٹری پوائنٹس پر ٹیمیں تعینات کرے گی، شہری ادارہ ان لوگوں کے لیے RT-PCR ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔