ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی سے ٹھیک پہلے دولہے کا باپ دلہن کی ماں کو لے کر ہوا فرار ، سبھی کے اڑے ہوش

دلہا اور دلہن اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ دونوں نے ایک سال قبل منگنی کی تھی ۔

  • Share this:
شادی سے ٹھیک پہلے دولہے کا باپ دلہن کی ماں کو لے کر ہوا فرار ، سبھی کے اڑے ہوش
لڑکا جہاں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا تھا تو وہیں اس کی بیوی سرکاری کرتی تھی ۔ علامتی تصویر ۔

گجرات کے شہر سورت میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں شادی سے عین قبل دولہا کا باپ دلہن کی ماں کو لے کر فرار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں کالج کے دنوں سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے اور اپنے بچوں کی شادی سے تقریبا ایک ماہ پہلے غائب ہوگئے ۔ اس کی گمشدگی کی وجہ سے لڑکے اور لڑکی کی شادی بھی رک گئی۔ دونوں کی شادی فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے والی تھی ، لیکن 48 سالہ مرد اور 46 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے کی شادی ملتوی ہوگئی ہے ۔


انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکے کا باپ جہاں کٹارگام علاقہ سے لاپتہ ہوا وہیں لڑکی کی ماں نوساری سے لاپتہ ہوئی ہے ۔ ان دونوں کے لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ دونوں بھاگ گئے ہیں ۔ لوگوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ان کے اہل خانہ کافی شرمندہ ہیں ۔ دونوں خاندانوں نے پولیس میں گمشدگی کی اطلاع درج کرائی ہے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق دلہا اور دلہن اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ دونوں نے ایک سال قبل منگنی کی تھی ۔ دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور کنبہ بھی اس رشتے کیلئے راضی تھا ۔ تاہم شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل دونوں والدین کے لاپتہ ہونے کے واقعہ نے لوگوں کو حیران کردیا ہے ۔


لڑکے کا باپ راکیش (بدلا ہوا نام) کپڑے اور زمین کا کاروبار کرتے ہیں ۔ 10 جنوری سے لاپتہ ہونے والے راکیش ایک سیاسی پارٹی کے رکن بھی ہیں ۔ وہ دلہن کی ماں سواتی (بدلا ہوا نام ) کو جانتے تھے ۔ وہ کٹارگام کے علاقہ میں پڑوسی رہ چکے تھے اور اچھے دوست تھے۔

دونوں خاندانوں کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے تھے ، جب ایک ہی سوسائٹی میں رہتے تھے ۔ ان کے کچھ قریبی دوستوں کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تعلقات تھے ۔ تاہم سواتی کی نوساری کے ایک شخص سے منگنی ہوگئی ، جس سے بعد میں اس کی شادی ہوگئی ۔ سواتی کا کنبہ آبائی طورپر بھاون نگر ضلع کا رہنے والا ہے ۔ سواتی کی شادی ایک ہیرے کے کاریگر سے ہوئی تھی ، جو بعد میں دلال کا کام کرنے لگا ۔
First published: Jan 23, 2020 06:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading