உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی مرین نے ہندوستانی کشتی سمیت چھ ماہی گیروں کا کیا اغوا ، گولی باری میں ایک کی موت

    پاکستانی مرین نے ہندوستانی کشتی سمیت چھ ماہی گیروں کو کیا کڈنیپ ، گولی باری میں ایک کی موت

    پاکستانی مرین نے ہندوستانی کشتی سمیت چھ ماہی گیروں کو کیا کڈنیپ ، گولی باری میں ایک کی موت

    خبر ہے کہ پاکستانی مرین کی بوٹ اچانک آئی ایم بی ایل کے پاس آئی اور گولی باری شروع کردی ۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      گاندھی نگر : سرحد کے بعد اب پاکستان نے ساحلی علاقوں میں ہندوستان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ اتوار کو پاکستانی مرین نے ایک ہندوستانی کشتی کے ساتھ چھ ہندوستانی ماہی گیروں کا اغوا کرلیا ہے ۔  ماہی گیروں نے جانکاری دی ہے کہ اس دوران پاکستان کی طرف سے اندھادھند گولی باری بھی کی گئی ، جس میں ایک ماہی گیر کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ آئی ایم بی ایل کے پاس پیش آیا ۔



      خبر ہے کہ پاکستانی مرین کی بوٹ اچانک آئی ایم بی ایل کے پاس آئی اور گولی باری شروع کردی ۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ جان گنوانے والے شری دھر چامڑے مہاراشٹر کے تھانہ کے رہنے والے تھے ۔ پاکستان نے ماہی گیروں کا اغوا آئی ایم بی ایل کے پاس سے کیا ہے ۔

      ٹی وی رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے دوارکا میں واقع اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب پاکستان نے سرحدی علاقے میں ایسی حرکت کی ہے ۔ پاکستان بارڈر کے ساتھ ساتھ سمندری سرحد پر بھی ایسی کارروائیاں کرتا رہتا ہے ۔

      گزشتہ سال اپریل میں بھی پاکستانی مرینز نے گجرات کے سمندری علاقے میں سمندری سرحد کے قریب دو کشتیوں پر فائرنگ کی تھی ۔ اس وقت کشی پر آٹھ افراد سوار تھے ۔ اس وقت فائرنگ میں اترپردیش کا رہنے والا ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: