ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو: شادی کا رقعہ"گلدستہ عقیدت" میں تبدیل، اللہ بخش آمری کی انوکھی کوشش

بنگلورو کے معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔ شادی کے اس رقعہ کو انہوں نے گلدستہ عقیدت کا نام دیا ہے اور جس کسی کہ پاس یہ گلدستہ عقیدت پہونچتا ہے تو وہ اسے اپنی آنکھوں سے، اپنے سینے سے لگائے بغیر نہیں رہتے۔ کیونکہ یہ رقعہ محض ایک دعوت نامہ نہیں ہے بلکہ دینی معلومات کا تحفہ ہے۔

  • Share this:
بنگلورو: شادی کا رقعہ
شادی کا رقعہ"گلدستہ عقیدت" میں تبدیل، بنگلورو کے اللہ بخش آمری کی انوکھی کوشش

بنگلورو کے معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔ شادی کے اس رقعہ کو انہوں نے گلدستہ عقیدت کا نام دیا ہے اور جس کسی کہ پاس یہ گلدستہ عقیدت پہنچتا ہے تو وہ اسے اپنی آنکھوں سے، اپنے سینے سے لگائے بغیر نہیں رہتے۔ کیونکہ یہ رقعہ محض ایک دعوت نامہ نہیں ہے بلکہ دینی معلومات کا تحفہ ہے۔کتابچہ کی شکل میں موجود اس گلدستہ عقیدت میں نکاح اور ولیمہ کی دعوت کے ساتھ ساتھ دینی معلومات، تبرکات، درود و سلام اور خاص دعائیں شامل ہیں۔ شادی خانہ آبادی کے موقع پر شائع اس گلدستہ عقیدت نامی کتابچہ میں اسماء مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم کو معنی اور تفسیر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔


مثال کے طور پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا ایک نام احمد ہے، اس کے  معنی "اللہ تعالٰی کی سب سے زیادہ تعریف کرنے والے" کے بتائے گئے ہیں۔ اس کی تفسیر کچھ یوں بیان کی گئی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے اسماء ذات دو ہیں ایک احمد دوسرا محمد۔ کتب سابقہ میں احمد ہے اور قرآن میں محمد ہے۔ نیز آسمان میں احمد ہے زمین پر محمد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ایک اور نام محمود کے معنی "تعریف کئے ہوئے"  بتائے گئے ہیں۔ تفسیر میں لکھا گیا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام کی کتاب زبور میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا نام محمود واقع ہوا ہے اور تورات سے بھی یہی نقل کیا گیا ہے، عزفی اور رصاع نے ذکر کیا کہ آسمانوں میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم شریف "محمود" ہے۔


معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔
معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔


اسی طرح کتابچہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی  صفات کو بیان کرنے والے نام جیسے عبداللہ، جبیب اللہ، صفی اللہ، نجی اللہ، کلیم اللہ، سید المرسلین، سید الکونین اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے تمام اسماء گرامی کو مختصر تفسیر اور فضیلت کے ساتھ  گلدستہ عقیدت کتابچہ میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے نشانات اور تبرکات مثلا نعلین شریف، موئے مبارک، دندان مبارک کی تصاویر کو اس کتابچہ میں شامل کیا گیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ہاتھوں لکھا ہوا خط، مختلف تلواریں جو ترکی کے میوزیم میں رکھی ہوئی ہیں اسطرح کئی نشانات کی تصاویر گلدستہ عقیدت میں موجود ہیں۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کے اہم ترین مقامات ، انبیاء علیہ السلام اور بزرگان دین کے مزارات، نشانیوں، گنبدوں کی تصاویر بھی اس کتابچہ میں شامل کی گئی ہیں۔ اللہ بخش آمری نے کہا کہ انہیں چند سال قبل اپنے بڑے فرزند کی شادی کے موقع پر منفرد انداز میں رقعہ شائع کرنے کا خیال آیا۔ لہذا انہوں نے اس وقت ایک عالم دین کی رہنمائی میں مختلف کتابوں اور انٹرنیٹ کے ذریعہ مواد اور منتخب معلومات جمع کیں۔ مقدس مقامات، نشانات، تبرکات کی  نایاب تصاویر کو اکٹھا کیا۔ مولانا مرحوم سید غلام شاہ جیلانی کی رہنمائی میں اپنے بڑے فرزند محمد صادق پاشاہ کی شادی کے موقع پر سال 2011 میں پہلی مرتبہ اس طرح کا رقعہ شائع کروایا۔سال 2016 میں اپنے دوسرے فرزند محمد مسعود آمری کی شادی کے موقع پر بھی اسی طرز پر، معلومات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، شادی کا رقعہ کتابچہ کی شکل میں مرتب کیا۔

معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔
کتابچہ کی شکل میں موجود اس گلدستہ عقیدت میں نکاح اور ولیمہ کی دعوت کے ساتھ ساتھ دینی معلومات، تبرکات، درود و سلام اور خاص دعائیں شامل ہیں۔


سال 2018 میں اللہ بخش آمری نے اپنی دختر آمنہ بی عرف مسکان کی شادی کے موقع پر تحفہ مدینہ اسماء مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم کے عنوان سے رقعہ کتابچہ کی شکل میں شائع کروایا۔اب سال 2020 میں اللہ بخش آمری کے گھر میں چوتھی شادی کی تقریب ہورہی ہے۔ اپنے تیسرے فرزند عبدالواحد آمری کی شادی کے موقع پر ایک بار پھر انہوں نے گلدستہ عقیدت شائع کروایا ہے۔ اللہ بخش آمری کہتے ہیں کہ جب وہ ان رقعوں کو  تقسیم کرنے کیلئے جاتے ہیں تو انکے رشتہ دار، دوست و احباب کافی خوش ہوتے ہیں۔ادب و احترام کے ساتھ  رقعہ کو حاصل کرتے ہوئے انکے اس کام کی خوب پذیرائی کرتے ہیں۔ دولہا دلہن کی نئی زندگی کی کامیابی کیلئے دعائیں کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ بخش آمری نے کہا کہ اس طرح کے رقعہ کو شائع کرنے کا مقصد شادی کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ، تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت، بزرگان دین کی عظمت کو لوگوں میں عام کرنا ہے۔اللہ بخش آمری جن کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے، اپنے تیسرے فرزند کی شادی کے بعد مزید دو بیٹوں کی شادی کے موقع پر بھی اسی طرز پر، معلومات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، رقعے شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 09, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading