کشمیرمیں امن سے بوکھلائے دہشت گرد، دوکانداروں کو دھمکا رہے ہیں نقاب پوش

افسران نے کہا کہ شرارتی عناصرگاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنےکےلئے پٹاخوں کا استعمال کررہے ہیں۔ جنوبی کشمیرمیں دوکان کھولنےوالے دوکانداروں کو دھمکایا جارہا ہے۔

Sep 04, 2019 12:01 AM IST | Updated on: Sep 04, 2019 12:11 AM IST
کشمیرمیں امن سے بوکھلائے دہشت گرد، دوکانداروں کو دھمکا رہے ہیں نقاب پوش

کشمیرکے کچھ علاقوں میں دوکان کھولنے والوں کونقاب پوش لوگوں کوخوفزدہ کررہے ہیں۔

سری نگر: کشمیروادی میں ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنےکےلئے پٹاخوں کا استعمال، دوکانداروں کوخوفزدہ کرتے ہوئےبندوق لئےنوجوان اوراحتجاج کرنےوالوں کودہشت گردوں کے فرمان کوبجالانےکی وارننگ دینے کے حادثات باربارسامنےآرہے ہیں۔ یہاں پانچ اگست کوریاست سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لینے کے بعد سے موبائل اورانٹرنیٹ خدمات پرپوری طرح سے پابندیاں نافذ ہیں۔

افسران نے کہا کہ شرارتی عناصرگاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالنےکےلئے پٹاخوں کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے یہاں کرن نگرعلاقے میں پرائیویٹ گاڑیوں پرکچھ نوجوانوں کےذریعہ پٹاخے کے حادثات کی بھی مثال پیش کی۔ افسران کے مطابق اتواراورپیرکوسول لائنس علاقے میں بائیک پرسواردونقاب پوش بندوق لئے دیکھے گئے، جولوگوں سے دوکانیں بند رکھنے یا خوفناک انجام کےلئےکہہ رہےتھے۔

Loading...

ہڑتال پرجانے کی دھمکی دے رہے ہیں نقاب پوش

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پارمپورہ علاقے میں دہشت گردوں نےایک دوکاندارکا گولی مار قتل کردیا تھا۔ کیونکہ اس نے دوکان بند رکھنےکےان کےفرمان کوٹھکرا دیا تھا۔ افسران کے مطابق اتوارکووسطی کشمیرکے ماگم میں تین نقاب پوش دیکھےگئے، جو لوگوں سے پوری طرح ہڑتال پرجانے کےلئےکہہ رہےتھے۔ افسران نے بتایا کہ جموں وکشمیرپولیس حالات پر گہری نظررکھے ہوئے ہےاوراسی طرح کی قوم مخالف سرگرمیوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگانےکی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان خوف پھیلانےکے لئے ذمہ دارقصورواروں کو جلد ہی پکڑ لیا جائےگا۔

کشمیرمیں امن سے بوکھلائی ہیں دہشت گرد تنظیمیں۔ کشمیرمیں امن سے بوکھلائی ہیں دہشت گرد تنظیمیں۔

حزب المجاہدین اورلشکرنے دی دھمکی

حزب المجاہدین اورلشکرطیبہ جیسی ممنوعہ دہشت گردانہ تنظیموں کے پوسٹربھی دیواروں اوربجلی کے کھمبوں پرچسپا کئےگئے دیکھے جاسکتے ہیں، جس میں لوگوں کوان کے فرمان کوماننے یا نتائج بھگتنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

Loading...