ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: گپکار اعلامیہ کی حمایت کرکے پورے ملک سے ختم ہوجائےگی کانگریس: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا دعویٰ

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ (Jitendra Singh) نے کہا کہ ’پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن’ (پی اے جی ڈی) نہ صرف جموں وکشمیر میں بلکہ پورے ملک میں کانگریس (Congress) کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: گپکار اعلامیہ کی حمایت کرکے پورے ملک سے ختم ہوجائےگی کانگریس: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا دعویٰ
جموں وکشمیر: گپکار اعلامیہ کی حمایت کرکے پورے ملک سے ختم ہوجائےگی کانگریس: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا دعویٰ

نئی دہلی: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ (Jitendra Singh) نے کانگریس اور نیشنل کانفریس سے پیر کو جموں علاقے کے لوگوں کو یہ واضح کرنے کو کہا کہ کیا وہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 (Article 370) کو بحال کرنے کے لئے گپکار اعلامیہ (Gupkar Declaration) کی حمایت کرتے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’پیپلزالائنس فار گپکار ڈکلریشن’ (پی اے جی ڈی) نہ صرف جموں وکشمیر میں بلکہ پورے ملک میں کانگریس کے خاتمے کا سبب بنے گا۔


آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا مطالبہ


پی اے جی ڈی میں نیشنل کانفرنس سمیت جموں وکشمیر کے مختلف جماعتیں شامل ہیں۔ اس نے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو سابقہ ​​ریاست کو خصوصی درجہ دیتا تھا۔ مرکزی وزیر نے ان سیاسی جماعتوں پر جموں علاقے میں نہ صرف بھید بھاو کرنے، بلکہ علاقے کے خلاف نفسیاتی جنگ کی قیادت کرنے کا بھی الزام لگایا، جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگ ذہنی داس بنیں۔


کانگریس - نیشنل کانفرنس اپنا موقف واضح کریں

انہوں نے کہا کہ پہلی بار جموں وکشمیر کے ہر علاقے کے لوگوں کو مساوی حقوق کا تجربہ ہونے لگا ہے، جس میں کوئی علاقہ کسی کے ماتحت نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی- بھاشا سے کہا، ’کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس کو جموں علاقے کے لوگوں کو واضح کرنا چاہئے کہ کیا وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کے لئے گپکار اعلامیہ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں، آج ڈوگرا کے احترام کی دہائی دے رہے ہیں جبکہ یہ دونوں جماعتیں ڈوگرا کے احترام کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کو جیل میں کیا تھا بند

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے الزام لگایا کہ ان دونوں پارٹیوں نے نہ صرف ڈوگرا کا استحصال کیا بلکہ ’ہمارے وقت کے سب سے بڑے ڈوگرا، پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا’ کو جیل میں بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں علاقے کی نئی نسل کو مہاراجا ہری سنگھ کے نام سے لبھانا چاہتی ہیں۔ یہ دونوں جماعتیں سمجھتی ہیں کہ علاقے کے لوگوں کو شاید تاریخ کا علم نہیں ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading