ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہنی پریت کے خلاف درج معاملے میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل

پنچكولہ۔ ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی هني پريت کے خلاف درج کیس میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 20, 2017 12:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہنی پریت کے خلاف درج معاملے میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل
پنچكولہ۔ ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی هني پريت کے خلاف درج کیس میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔

پنچكولہ۔ ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی هني پريت کے خلاف درج کیس میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔ پنچكولہ کے پولیس کمشنر اے ایس چاولہ نے بتایا کہ گذشتہ 25 اگست کو مقامی سی بی آئی عدالت کا ڈیرہ سربراہ کو سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد پنچكولہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار ڈیرہ کے ترجمان اخبار 'سچ کہوں' کے صحافی سریندر دھيمان اور دیگرلوگوں سے پوچھ گچھ میں ہوئے انکشاف کے بعد پولیس نے هني پريت کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال رام رحیم روہتک جیل میں بند ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہنی پریت ڈیرہ سربراہ کو سزا ہونے کے بعد سے ہی فرارہے۔ پولیس نے اسے اور ڈیرہ ترجمان آدتیہ انساں کو سب سے زیادہ مطلوب قرار دیا ہے اور ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر چکی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

First published: Sep 20, 2017 12:44 PM IST