گروگرام: گروام کے ایک ایک مال کے باہر اسپا میں ریسپسنسٹ کا جاب کرنے والی لڑکی نے سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روزانہ 15-10 گراہک اس کی آبروریزی کرتے ہیں۔ اپنی فیملی کو اقتصادی مدد دینے کے لئے وہاں کام کر رہی لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ اسپا ایک کوٹھے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، ایک رکشہ چلانے والی کی بیٹی نے جمعہ کے روز اخبار کو بتایا کہ ‘اسے اس دوران کوئی راحت نہیں ملتی ہے۔ ایک شخص کمرے سے باہر نکلتا ہے تو دوسرا کمرے میں گھس جاتا ہے‘۔
اس بارے میں بدھ کو وویمن پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے اسپا کے مالک اور تین لوگوں کے خلاف آبروریزی اور مجرمانہ دھمکی کا معاملہ درج کیا ہے اور ان کو حراست میں لیا ہے۔ جمعہ کی شام تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری کی خبر نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔بہار کے ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں ملیں اسکول کی لڑکیاں، پولیس بھی دیکھ کر رہ گئی حیرانیہ بھی پڑھیں۔نابالغ بیٹی سے بار بار آبروریزی کرتا رہا والد، تھانہ بھاگ کر بولی- پاپا کرتے ہیں گندہ کامپولیس نے کہا کہ وہ لڑکی کے بیان کی سچائی کی جانچ کر رہی ہے۔ لڑکی کے بیان میں کچھ باتیں واضح نہیں ہیں۔ جبکہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا ویڈیو بناکر اسپا چلانے والے لوگ اسے مسلسل دھمکاتے رہتے تھے۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ جو لوگ زیادہ پیسے دیتے تھے، ان کو بغیر کسی پروٹیکشن کے تعلقات بنانے کی چھوٹ بھی دی جاتی تھی۔ بعد میں اسے کوئی گولی دے دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ گروگرام کے ایک اسپا سینٹر میں مبینہ طور پر چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش پولیس نے کچھ وقت پہلے ہی کیا تھا۔ اس معاملے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ اسپا سینٹر گروگرام کے سیکٹر 51 میں واقع ہے۔ یہاں سے گرفتار خواتین میں سے ایک چھتیس گڑھ کی رہنے والی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔