انڈر ورلڈ اور گٹکھا تاجر کنیکشن کیس میں تین ملزمین کو دس دس سال کی سزا کا اعلان
انڈر ورلڈ اور گٹکھا تاجر کنیکشن کیس میں تین ملزمین کو دس دس سال کی سزا کا اعلان
مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے انڈر ورلڈ اور گٹکھا تاجر کے آپسی کنیکشن کے معاملہ میں تحقیقات کے بعد تینوں ملزمین کو دس دس سال قید کی سزا کا اعلان کیا۔
ممبئی : مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے انڈر ورلڈ اور گٹکھا تاجر کے آپسی کنیکشن کے معاملہ میں تحقیقات کے بعد تینوں ملزمین کو دس دس سال قید کی سزا کا اعلان کیا۔ دراصل یہ معاملہ کئی سال پرانا ہے، جب 9 فروری 2005 کو ممبئی کے سر جے جے مارگ پولیس اسٹیشن کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ سی بی آئی کی مکوکا عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضمیرالدین انصاری، محمد فاروق منصوری اور جے ایم جوشی کو سزا سناتے ہوئے 10 سال کی سخت قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ۔
یہ معاملہ مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر درج کیا گیا تھا ۔ درج ایف آئی آر کے مطابق سال 2002 میں ایک تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد مقامی پولیس میں معاملہ شکایت درج کرائی گئی تھی، لیکن اس معاملہ میں زیادہ بڑی کارروائی نہیں کی گئی تھی، کیونکہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ضمیر الدین انصاری اور انیس ابراہیم پر تھا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ پر یہ الزام لگا تھا کہ اسے تاجر راجیش پنچاریہ سے 2.65 لاکھ روپے میں پانچ گٹکھا پاؤچ پیکجنگ مشینیں خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا اور اس کے بعد دبئی میں اس کے ساتھی فاروق احمد منصوری کے ذریعہ ان مشینوں کو پاکستان میں واقع کراچی میں انیس ابراہیم کو بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا، اس لیے شکایت کنندہ نے اپنی جان بچانے کیلئے ان مشینوں کو کراچی بھیج دیا۔
معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی جانچ کی ذمہ داری ممبئی پولیس کی سی آئی ڈی کو منتقل کردی گئی ۔ مہاراشڑ سرکار نے اس معاملہ میں انڈرورلڈ کنیکشن کے پیش نظر اس معاملہ میں کافی احتیاط سے تفتیش کرتے ہوئے 24 جنوری 2005 کو چار ملزمین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔