உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Guwahati-Bikaner:گوہاٹی-بیکانیر ریل حادثہ:9 ہوئی مہلوکین کی تعداد، آج مقام حادثہ کا دورہ کریں وزیر ریلوے

     گواہاٹی ۔ بیکانیر ایکسپریس حادثے میں بڑھ گئی مہلوکین کی تعداد۔

    گواہاٹی ۔ بیکانیر ایکسپریس حادثے میں بڑھ گئی مہلوکین کی تعداد۔

    مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو (Ashwini vaishnaw) جمعہ کو مقام حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی صدر رام ناتھ کوویند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) بھی واقعہ کو لے کر ریلوے وزیر سے بات کرچکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گوہاٹی-بیکانیر ریل حادثے (Guwahati-Bikaner Rail Accident) میں جان گنوانے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ وہیں،36 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جمعرات کو مغربی بنگال (West Bengal) کے جلپائی گوڑی ضلع میں مایانگری کے پاس ٹرین کے 12 کوچ پٹری سے اُتر گئے تھے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو (Ashwini vaishnaw) جمعہ کو مقام حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی صدر رام ناتھ کوویند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) بھی واقعہ کو لے کر ریلوے وزیر سے بات کرچکے ہیں۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق، ریل حادثے میں پھنسے کم سے کم 50 زخمیوں کو بچایا گیا ہے۔ حادثے کے کئی دل دہلادینے والے فوٹو-ویڈیوز سامنے آئے تھے، جن میں لوگ پھنسے ہوئے نظر آرہے تھے۔ ریل بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو صحیح سلامت باہر نکالنے کے لئے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیںَ ہندوستانی ریلوے نے حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے افراد خاندان کے لئے 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

      گوہاٹی میں شمال مشرقی فرنٹئیر ریلوے (NFR) کے ترجمان نے کہا کہ حادثہ این ایف آر کے علی پور دوار سنبھاگ کے تحت ایک علاقے میں شامل تقریباً 5 بجے ہوا۔ مقام حادثہ گوہاٹی سے 360 کلو میٹر سے زیادہ دوری پر ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 7 مسافروں کی موت کی اطلاع دی تھی اور اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 1053 مسافر سور تھے۔

      کوویڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کے درمیان وزیراعظم نرینر مودی کو مغربی بنگال کئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حادثے کے بارے میں جانکاری دی۔ ممتا نے وزیراعظم کو راحت اور بچاو کے کاموں کے بارے میں بتایا۔ ممتا بنرجی نے اس تعلق سے جلپائی گوڑی ضلع عہدیدار سے بھی بات کی۔

      راشٹرپتی بھون نے صدر کوویند کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا، ’ مغربی بنگال میں نیو مینا گوڑی کے پاس بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس ٹرین کے ڈبوں کے پٹری سے اُترنے کا واقعہ پریشان کرنے والا ہے۔ میری احساسات متاثرہ مسافروں اور اُن کے افراد خاندان کے ساتھ ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے میں دعا کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ ریل حادثے میں موت کی خبر سے کافی غمزدہ ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: