گوالیار: یہ کہانی Love-Sex دھوکے کی ہے۔ اس میں متاثر ہے 18 سال کی ایک بیوٹیشین اور ملزم ہے ایک آٹو ڈرائیور۔ لڑکی آٹو والے کے پیار میں پڑگئی۔ آٹو والے نے آبروریزی کی اور اب وہ لڑکی کو بلیک میل کر رہا ہے۔ گوالیار میں ایک بیوٹیشین کا دل آٹو والے پر آگیا۔ بیوٹیشین جس آٹو سے پارلر آتی جاتی تھی، اسی آٹو والے سے پیار ہوگیا۔ نزدیکیاں بڑھیں اور آٹو والے گھر آنے والے لگا۔ اب اس لڑکی بیوٹیشین کا کہنا ہے کہ پیار کے نام پر آٹو والے نے اس کے ساتھ آبروریزی کی اور اب اسے بلیک میل کر رہا ہے۔
بیوٹیشین کو مہنگا پڑا پیار
گروائی کے مہیش پورہ علاقے میں رہنے والی 18 سال کی بیوٹیشین نے گروائی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں بیوٹیشین نے بتایا کہ وہ ایک سیلون میں نوکری کرتی ہے۔ سیلون سے آتے جاتے وقت اس کی ملاقات ماما کے بازار میں رہنے والے راجا خان سے ہوئی۔ بیوٹیشین روازنہ راجا خان کے آٹو سے سیلون آتی جاتی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی تو راجا خان اس کے گھر بھی آنے لگا۔ تین اکتوبر کی شام جب بیوٹیشین گھر میں اکیلی تھی، تب راجا اس سے ملنے پہنچا۔ بیوٹیشین کو اکیلا دیکھ کر راجا نے اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ مخالفت کرنے پر راجا نے اسے شادی کرنے کا جھانسہ دیا، لیکن بعد میں راجا اسے بلیک میل کرکے اکثر آبروریزی کرنے لگا۔

گروائی کے مہیش پورہ علاقے میں رہنے والی 18 سال کی بیوٹیشین نے گروائی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
تھانے میں شکایت
بیوٹیشین نے بات کرنا بند کردیا تو راجا خان اسے بدنام کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ موبائل پر مسلسل دھمکی دیتا رہا۔ آخر میں متاثرہ بیوٹیشین گروائی تھانے پہنچی اور معاملے کی شکایت کی۔ پولیس نے بیوٹیشین کی شکایت پر ملزم راجا خان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔