گیان واپی میں ملے شیولنگ کی جانچ ہوگی یا نہیں؟ آج آسکتا ہے حکم
گیان واپی میں ملے شیولنگ کی جانچ ہوگی یا نہیں؟ آج آسکتا ہے حکم
گیانواپی احاطہ کو ہندووں کو سونپنے اور شیولنگ کے پوجا پاٹھ کی دو الگ الگ درخواستوں پر جمعرات کو سماعت نہیں ہوئی۔ عدلات میں چھٹیوں کی وجہ سے اس معاملے میں آج جمعہ کو سماعت ممکن ہے۔
گیانواپی احاطے میں سروے کے دوران ملے شیولنگ کی لمبائی، چوڑائی، گہرائی، عمر اور آس پاس کے علاقے کی کاربن ڈیٹنگ یا دیگر جدید طریقے سے جانچ پر آج جمعہ کو ضلع جج کی عدالت کا حکم آسکتا ہے۔ ضلع جج کی عدالت میں گیانواپی میں شرینگار گوری کے درشن و دیگر کے تحفظ کی درخواست پر جمعہ کو سماعت ہوگی۔
اس میں 29 ستمبر کو ہوئی پچھلی سماعت میں کاربن ڈیٹنگ پر درخواست گزار فریق ہی آمنے سامنے آگئے تھے۔ ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن ویشویش کی عدالت میں چار خواتین درخواست گزاروں کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل ہری شنکر جین و ویشنو جین نے مانگ کی ہے کہ شیولنگ کے نیچے اور آس پاس کی جانچ کرائی جائے۔ کاربن ڈیٹنگ سے شیولنگ کو نقصان ہونے کا اندیشہ
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ کام شیولنگ کو چھیڑچھاڑ کیے بغیر ہونا چاہیے، یہ چاہے کاربن ڈیٹنگ سے ہو یا کسی دیگر طریقے سے کیا جائے۔ وہیں درخواست گزار راکھی سنگھ کے وکیل نے کاربن ڈیٹنگ سے شیولنگ کے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ جب کہ مسلم فریق نے پتھر اور لکڑی کی کاربن ڈیٹنگ نہیں ہونے کا حوالہ دیا تھا۔ اس معاملے میں بحث پوری ہونے کےبعد ضلع جج نے سات اکتوبر کی تاریخ حکم کے لئے مقرر کی ہے۔
کرن سنگھ اور سوامی اوی موکتیشورآنند کی درخواست پر نہیں ہوئی سماعت گیانواپی احاطہ کو ہندووں کو سونپنے اور شیولنگ کے پوجا پاٹھ کی دو الگ الگ درخواستوں پر جمعرات کو سماعت نہیں ہوئی۔ عدلات میں چھٹیوں کی وجہ سے اس معاملے میں آج جمعہ کو سماعت ممکن ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔