Gyanvapi Case: گیان واپی کیس کی اب 12 جولائی کو ہوگی سماعت، بڑا فیصلہ آنے کی امید
Gyanvapi Case: اب 12 جولائی کو ہوگی سماعت، بڑا فیصلہ آنے کی امید ۔ فائل فوٹو ۔
Gyanvapi Case: گیان واپی مسجد معاملہ کو لے کر وارانسی کورٹ میں دائر عرضی کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سماعت شروع ہوگئی ہے ۔ پیر کو ہوئی سماعت کے بعد عدالت نے معاملہ کی سماعت کیلئے 12 جولائی کی اگلی تاریخ طے کی ہے ۔
وارانسی: گیان واپی مسجد معاملہ کو لے کر وارانسی کورٹ میں دائر عرضی کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سماعت شروع ہوگئی ہے ۔ پیر کو ہوئی سماعت کے بعد عدالت نے معاملہ کی سماعت کیلئے 12 جولائی کی اگلی تاریخ طے کی ہے ۔ اب چھٹیوں کے دن کو چھوڑ کر ریگولر سماعت کا فیصلہ ہونے کے بعد جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ آسکتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے کورٹ نے معاملہ کی اگلی سماعت کیلئے چار جولائی کی تاریخ طے کی تھی ۔ وہیں معاملہ کو لے کر سپریم کورٹ میں دائر ایک اور عرضی کی سماعت 17 جولائی کو ہوگی ۔ قابل ذکر ہے کہ گیان واپی معاملہ پورے ملک میں کافی گرمایا ہوا تھا ۔ یہاں پر واقع وضو خانے میں مبینہ طور پر شیولنگ ملنے کے دعوے کے بعد یہ معاملہ ملک بھر میں موضوع بحث بن گیا تھا ۔ ہندو فریق نے وہاں پر پوجا کرنے کا حق دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔
وہیں پیر کو سماعت سے پہلے کیس کے پیروکار وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر بسین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سے وابستہ سبھی وکلا کا وکالت نامہ رد ہرگا ۔ وکیل ہری شنکر جین سے لے کر جتنے بھی وکلا ہیں، ان کا وکالت نامہ رد کرکے نئے طریقہ سے وکیلوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔
انہوں نے وکیلوں پر کیس کا کریڈٹ لینے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی سے پہلے ہری شنکر جین اور وشنو جین کا کیس میں کوئی رول نہیں رہا ہے ۔ پیروکار ہونے کے ناطے کیس جتانے والے وکیلوں کو چننے کا انہیں پورا اختیا رہے ۔
غور طلب ہے کہ ایک مہینے پہلے مسلم فریق کی جانب سے 26 پوائنٹس پر دلیلیں دی گئی تھیں اور کیس کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے کورٹ نے سماعت چار جولائی تک کیلئے ملتوی کردی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔