گیانواپی کیس: ہندو فریق کو سپریم کورٹ میں بڑی راحت، مبینہ شیولنگ کا تحفظ جاری رہے گا
گیانواپی کیس: ہندو فریق کو سپریم کورٹ میں بڑی راحت، مبینہ شیولنگ کا تحفظ جاری رہے گا
Gyanvapi case : گیانواپی کیس میں ہندو فریق کو بڑی راحت ملی ہے ۔ سپریم کورٹ نے گیانواپی احاطہ میں ملے مبینہ شیولنگ کے تحفظ اور محفوظ رکھنے کے عبوری حکم کو اگلے حکم تک بڑھا دیا ہے ۔
نئی دہلی : گیانواپی کیس میں ہندو فریق کو بڑی راحت ملی ہے ۔ سپریم کورٹ نے گیانواپی احاطہ میں ملے مبینہ شیولنگ کے تحفظ اور محفوظ رکھنے کے عبوری حکم کو اگلے حکم تک بڑھا دیا ہے ۔ اگلی سماعت پانچ دسمبر کو سماعت ہوگی ۔ سپریم کورٹ کی بینچ نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں گیانواپی کیس میں درج اپیل پر سماعت کی ۔ اس اپیل میں ہندو فریق نے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کو اور بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عبوری حکم میں سپریم کورٹ نے مبینہ شیولنگ احاطہ کی بات کہی تھی ۔
حالانکہ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے پیروی کررہے سینئر وکیل حذیفہ احمدنی نے بھی کورٹ میں اپنی دلیل پیش کی ۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کی بینچ نے جمعرات کو وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی سنی ۔ ہندو فریقوں کے وکیل جین نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کا 17 مئی کو جاری حکم 12 نومبرکو ختم ہورہا ہے ۔ اس معاملہ میں مزید وقت دیا جائے ۔ جین نے اس معاملہ میں فوری سماعت کی اپیل کی تھی ۔ غور طلب ہے کہ 17 مئی کو سپریم کورٹ نے معاملہ کو لے کر عبوری حکم پاس کیا تھا ۔ اس نے وارانسی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی تھی کہ جس احاطہ میں مبینہ شیولنگ ملا ہے، اس کو محفوظ رکھا جائے ۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے اقلیتوں کو گیانواپی میں نماز پڑھنے کی بھی چھوٹ دی تھی ۔
دوسری جانب فاسٹ ٹریک کورٹ نے بھی آٹھ نومبر کو اپنے حکم کو چودہ نومبر تک ملتوی کردیا تھا ۔ دراصل کسی نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں اپیل کی تھی کہ جہاں مبینہ شیولنگ ملا ہے، وہاں پوجا کی اجازت دی جائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔