Gyanvapi Masjid Controversy: محبوبہ مفتی نے کہا: ہماری جن جن مسجدوں پر نظر ہے ان کی فہرست دیدو
Gyanvapi Masjid Controversy: محبوبہ مفتی نے کہا: ہماری جن جن مسجدوں پر نظر ہے ان کی فہرست دیدو ۔ فائل فوٹو ۔
Mehbooba Mufti over Gyanvapi Masjid Controversy: پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت مسجد کا مسئلہ اٹھا کر مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بڑے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کو مسجدوں میں ہی کیوں بھگوان ملتے ہیں؟۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کو وارانسی کی گیان واپی مسجد تنازعہ پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ سادھا ہے۔ پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت مسجد کا مسئلہ اٹھا کر مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بڑے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کو مسجدوں میں ہی کیوں بھگوان ملتے ہیں؟۔
پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہماری سبھی مسجدوں کے پیھچے پڑے ہیں ۔ پہلے بابری اور اب گیان واپی۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بی جے پی) ہمیں ان مساجد کی فہرست دیں جن پر آپ کی نظر ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا گیان واپی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں ماحول بدلنے کی ضرورت ہے، کیونکہ دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ ہندو مسلمانوں کو مل جل کر رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں غصہ ہے لیکن وہ اس کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر انہوں نے احتجاج کیا تو ان کے خلاف مقدمہ درج ہو جائے گا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہندوستان میں 50 فیصد لوگ وہ دیکھنے آتے ہیں جو مغل حکمرانوں نے یہاں بنوایا تھا اور باقی 50 فیصد لوگ کشمیر دیکھنے آتے ہیں، لیکن بی جے پی نے سیاحت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے ۔
وہیں پیر کو مسلسل تیسرے دن عدالت کے حکم کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گیان واپی مسجد کمپلیکس کے سروے اور ویڈیو گرافی کا کام مکمل ہوا۔ ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کہا کہ پیر کو دو گھنٹے 15 منٹ سے زیادہ وقت تک سروے کرنے کے بعد عدالت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیشن نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔