Gyanvapi Mosque Survey: گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں کل ہوسکتی ہے سماعت، مسلم فریق نے کی ہے سروے روکنے کی مانگ
Gyanvapi Mosque Survey: گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں کل ہوسکتی ہے سماعت
Gyanvapi Mosque Survey: وارانسی کے مشہور گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں منگل کو سماعت ہوسکتی ہے ۔ گیان واپی مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں مسجد کے سروے کو چیلنج کیا ہے اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نئی دہلی : وارانسی کے مشہور گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں منگل کو سماعت ہوسکتی ہے ۔ گیان واپی مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں مسجد کے سروے کو چیلنج کیا ہے اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کی یہ عرضی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ممکنہ لسٹ میں ڈالی گئی ہے ، جو کہ آج شام تک کنفرم ہوسکتی ہے ۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے گئے نوٹس کے مطابق گیان واپی مسجد کے معاملہ کا بندوبست کرنے والی کمیٹی انجمن انتظامیہ کی عرضی پر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بینچ سماعت کرے گی ۔ اس سے پہلے چیف جسٹ این وی رمن ، جسٹس جے کے ماہیشوری اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے گیان واپی ۔ شرنگار گوی کمپلیس کے سروے پر جوں کی توں صورت حال برقرار رکھنے کو لے کر عبوری حکم پاس کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا تھا ۔ حالانکہ چیف جسٹس کی صدر والی بینچ سماعت کے لئے عرضی کو لسٹیڈ کرنے کے بارے میں غور کرنے پر رضامند ہوگئی تھی ۔
اس درمیان وارانسی میں پیر کو تیسرے دن سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان گیان واپی مسجد کمپلیکس کا سروے ۔ ویڈیوگرافی کام مکمل ہوگیا ۔ وارانسی کے ڈی ایم کوشل راج شرما نے پیر کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ پیر کو دو گھنٹے 15 منٹ سے زیادہ وقت تک سروے کرنے کے بعد عدالت کے ذریعہ تشکیل کمیش ( کورٹ کمیشن) نے صبح تقریبا سوا دس بجے اپنا کام مکمل کرلیا ۔ سروے کے کام سے سبھی فریق مطمئن تھے ۔
بتادیں کہ گیان واپسی مسجد ، کاشی وشوناتھ مندر کے قریب واقع ہے ۔ مقامی عدالت خواتین کے ایک گروپ کے ذریعہ اس کی باہری دیواروں پر مورتیوں کے سامنے روزنہ پوجا کی اجازت کی مانگ کرنے والی عرضی پر سماعت کررہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔