سال رواں ہندوستان کے دولاکھ مسلمان فریضہ حج کریں گے ادا ، ایک لاکھ 77 ہزار عازمیں پہنچ چکے ہیں سعودی عرب

ہندوستان کےدولاکھ مسلمان امسال فریضہ حج اداکریں گے، جبکہ ایک لاکھ 77 ہزار ہندوستانی اب تک سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور باقی 23 ہزار افراد آئندہ پانچ روز میں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہو ں گے۔

Aug 01, 2019 09:07 PM IST | Updated on: Aug 01, 2019 11:38 PM IST
سال رواں ہندوستان کے دولاکھ مسلمان فریضہ حج کریں گے ادا ، ایک لاکھ 77 ہزار عازمیں پہنچ چکے ہیں سعودی عرب

فائل فوٹو

ہندوستان کےدولاکھ مسلمان امسال فریضہ حج اداکریں گے، جبکہ ایک لاکھ 77 ہزار ہندوستانی اب تک سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور باقی 23 ہزار افراد آئندہ پانچ روز میں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہو ں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دو لاکھ ہندوستانی مسلمان سعودی عرب جارہے ہیں ، جن میں سے0 1.7 لاکھ حج کمیٹی کے ذریعہ اور باقی ٹور آپریٹرز کی مدد سے جائیں گے۔

حج کمیٹی کے فلائٹ شیڈولڈ انچارج اور سنئیر عہدیدار حشمت پرکار نے کہاکہ ممبئی، بھوپال، بنارس، کولکاتہ اور کئی دیگر مراکز کے تقریباً 23 ہزار عازمین حج چار پانچ دنوں میں روانہ ہوجائیں گے ، جس کے ساتھ ہی روانگی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ اس سلسلہ میں جدہ ، مکہ مکرمہ اور عرفات ومنی وغیرہ میں تمام عہدیداران سرگرم اور مستعد ہیں ۔ تاکہ حجاج کرام کو فرائض کی ادائیگی میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔

Loading...

انہوں نے کہاکہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کے لیے بھی مکمل انتظامات کیے جاچکے ہیں اور ملک کے واپسی کے مراکز بھی چاق وچوبند ہیں ۔ مراکز پر حجاج کی آمد کے بعد انہیں بذریعہ ریل اور سڑک ان کی منزل تک پہنچا نے کے لیے بھی مکمل انتظامات ہیں۔

حشمت پرکار نے کہاکہ اس مرتبہ سعودی ائیر لائنز اور ائیر انڈیا نے بخوبی انتظامات کیے اور شیڈولڈ بھی ٹھیک رہا ہے۔ فی الحال ملک اور سعودی عرب سے بھی کوئی شکایت حجاج کرام کو دشواری پیش آنے کے سلسلے میں موصول نہیں ہوئی ہے۔ اگر اس تعلق سے کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔

Loading...