ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عازمین حج کیلئے خوشخبری ، کوٹہ میں اضافہ ، بڑی ریاستوں کے سبھی درخواست دہندگان پہلی بار کریں گےحج

آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور بہار سمیت ملک کی سبھی بڑی ریاستوں کے تمام حج درخواست دہندگان اس بار فریضہ حج ادا کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 16, 2019 07:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین حج کیلئے خوشخبری ، کوٹہ میں اضافہ ، بڑی ریاستوں کے سبھی درخواست دہندگان پہلی بار کریں گےحج
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور بہار سمیت ملک کی سبھی بڑی ریاستوں کے تمام حج درخواست دہندگان اس بار فریضہ حج ادا کریں گے۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔ حکومت ہند کی مساعی اور سعودی حکومت کی طرف سے ہندستانی عازمین حج کی تعداد بڑھا کر دو لاکھ کر دینے سے ملک کی سترہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حاجیوں کے حق میں یہ خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔

کل ہی سعودی وزارت حج نے سرکاری طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندستان سے 2 لاکھ حاجیوں کی گنجائش کو حتمی منظورہ دیدی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سال رواں فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر خارجہ شریمتی سشما سوراج اور اقلیتی امور کے وزیر مسٹر مختار عباس نقوی کی ایک ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے ہندستان کے حج کوٹے میں تقریبا 25 ہزار کا اضافہ کیا گیا تھا۔

First published: Apr 19, 2019 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading