உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2020: 10اکتوبر سے فارم داخل کرنے کا شروع ہوگاعمل، آن لائن داخل کی جائیں گی درخواستیں

    تصویر، اقلیتی وزیر کے ٹوئٹر پیج سے

    تصویر، اقلیتی وزیر کے ٹوئٹر پیج سے

    دس اکتوبر سے حج دوہزار بیس کے لیے درخواست کا عمل ہوگا شروع۔آن لائن داخل کی جائیں گی درخواستیں

    • Share this:
      ہلی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے پریس کانفرنس کی ۔ حج جائزہ میٹنگ کے بعد انہوں نے میڈیا سے خطاب کیا۔انہوں نے میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلوں سے متعلق جانکاری دی۔ دس اکتوبر سے حج 2020 کے لیے فارم داخل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس بارعازمین کے لیے ای ویزا کی بھی سہولت میسرہوگی۔21 امبارکیشن پوائنٹس کی جگہ، اس مرتبہ بائیس پوائنٹس ہونگے۔

      آندھراپردیش کے وجے واڑہ میں بھی ایک امبارکیشن پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ میٹنگ میں کیرل کا معاملہ بھی زیربحث آیا مگر اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ بعد میں لیا جائیگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حج کمیٹی اس بارہیلپ لائن سینٹر بھی شروع کرے گی ۔ وہیں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بھی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے حج درخواستوں کے متعلق فیصلہ 10 اکتوبرتک لیاجائیگا۔
      First published: