بہاراسٹیٹ حج کمیٹی نے حج کمیٹی آف انڈیا پراٹھایا سوال، عائد کیے یہ الزامات

بہارحج کمیٹی کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کی لاپرواہی کے سبب اس سال عازمین حج کی تعداد میں کمی آسکتی ہے۔ واضح رہیکہ 10 اکتوبر سے آن لائن حج کا فارم بھراجارہا ہے۔

Oct 22, 2019 11:10 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 11:10 PM IST
بہاراسٹیٹ حج کمیٹی نے حج کمیٹی آف انڈیا پراٹھایا سوال، عائد کیے یہ الزامات

فائل فوٹو

بہار حج کمیٹی نے حج کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ حج کمیٹی کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کی لاپرواہی کے سبب اس سال عازمین حج کی تعداد میں کمی آسکتی ہے۔ واضح رہیکہ 10 اکتوبر سے آن لائن حج کا فارم بھراجارہا ہے۔ اب تک پورے ملک میں محض 39 ہزار پانچ سو 52 عازمین نے فارم بھرا ہے جس میں بہار سے حج فارم بھرنے والو کی تعداد محض 584 ہے۔ حج کمیٹی نے یہ بھی کہا ہیکہ حج کو لگاتار مہنگا بنایا جارہا ہے۔بہارمیں حج کا کوٹا 12 ہزار630 ہے لیکن حج پرجانے والے لوگوں کی تعداد کوٹے سے کافی کم رہتی ہے۔ اس سال آن لائن حج کافارم بھراجارہا ہے، نتیجہ کے طورپر بہار کے عازمین حج کو مزید دشواریوں کا سامنا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔(تصویر:اے ایف پی)۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ۔(تصویر:فائل فوٹو،اے ایف پی)۔

Loading...

بہاراسٹیٹ حج کمیٹی نے مرکزی حج کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آف لائن حج فارم بھرنے کی سہولت مہیاء کرانے کی اپیل کی ہے۔ حج کمیٹی کے مطابق پورے ملک میں اب تک محض ہزار پانچ سو 52 عازمین نے حج کا آن لائن فارم بھرا ہے۔ سب سے زیادہ مہاراشٹر، دوسرے نمبر پر گجرات اور تیسرے نمبر پریوپی کے عازمین نے آن لائن حج کی درخواستیں دی ہے۔ایک نظر ڈالئے آج کی تاریخ تک کہاں سے کتنے عازمین نے فارم بھرا ہے۔

بہاراسٹیٹ حج کمیٹی نے مرکزی حج کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آف لائن حج فارم بھرنے کی سہولت مہیاء کرانے کی اپیل کی ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔ بہاراسٹیٹ حج کمیٹی نے مرکزی حج کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آف لائن حج فارم بھرنے کی سہولت مہیاء کرانے کی اپیل کی ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

بہار میں حج کا کوٹا 12630ہے، آن لائن فارم صرف 584 عازمین نے بھرا ہے۔جھارکھنڈ میں حج کا کوٹا 3448ہے، فارم129 عازمین بھرسکے ہیں۔جموں کشمیر میں 6163 حج کا کوٹا ہے، اب تک محض 392 عازمین فارم بھرسکے ہیں۔مہاراشٹر میں 9330 کوٹا ہے، فارم 6480 عازمین بھر سکے ہیں۔یو پی میں حج کا کوٹا ہے27682فارم اب تک 4208 عازمین نے بھرا ہے۔مغربی بنگال میں 17735 حج کا کوٹا ہے، فارم صرف 617 عازمین نے بھرا ہے۔گجرات میں 4206 حج کا کوٹا ہے، فارم 6150 عازمین نے بھرا ہے۔دہلی میں 1553 حج کا کوٹا ہے، فارم 1223عازمین ہی بھر سکے ہیں۔ یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں حج کا زیادہ کوٹا ہے لیکن آن لائن کے سبب حج فارم بھرنے والے لوگوں کی تعداد کم ہے۔ حج کمیٹی کے مطابق آف لائن فارم بھرنے کا فورن انتظام کیا جانا چاہئے۔

بہار میں حج کا کوٹا 12630ہے، آن لائن فارم صرف 584 عازمین نے بھرا ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔ بہار میں حج کا کوٹا 12630ہے، آن لائن فارم صرف 584 عازمین نے بھرا ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

بہار حج کمیٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہیکہ ہرسال حکومت حج کومہنگا بنا رہی ہے۔حج کمیٹی کے مطابق 2018 میں گرین کٹیگری میں 21,250 اور عزیزیہ کٹیگری میں 21,750 روپیئے حج مہنگا ہوا۔2018 میں گرین کٹیگری میں39400 اور عزیزیہ میں 38650 روپیئے حج مہنگا ہوا۔2019 میں گرین کٹیگری میں 40150اور عزیزیہ میں 38150 روپیئے حج مہنگا ہوا۔

حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔ حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

حج کمیٹی کے مطابق لگاتار حج کو مہنگا بنانے سے بہار کے عازمین کی تعداد کم ہورہی ہے۔حج کمیٹی کے مطابق بہار میں 2012 میں 6189، 2013 میں 6180 ،2014 میں 6291، 2015 میں 7476، 2016 میں 6653، 2018 میں 6486، 2018 میں4709 ، 2019 میں گیا سے 3290اور کولکاتا سے 1283 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ حج کمیٹی نے واضح کیا ہیکہ عازمین کی سہولت کو لیکر مرکزی حج کمیٹی اور اقلیتی امورکا محکمہ سنجیدہ نہیں ہے۔

نیوز18 اردو کے لئے پٹنہ سے محفوظ عالم کی رپورٹ

Loading...