ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Hajj 2021: حج 2021سے متعلق سعودی عرب کے ہر فیصلے کو قبول کرے گا ہندوستان، مختار عباس نقوی

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ "ہم نے کووکسن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او سے اجازت طلب کی ہے اور حج کمیٹی نے بھی اس پورے معاملے پر سعودی حکومت سے تبادلہ خیال کررہی ہے۔نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب نے کتنے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی ہے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کو کہا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا انہیں یہ معلومات فراہم کررہی ہے۔

  • Share this:
Hajj 2021: حج 2021سے متعلق سعودی عرب کے ہر فیصلے کو قبول کرے گا ہندوستان، مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران

حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم سعودی عرب کے فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ہے۔ نقوی نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 بحران کی وجہ سے دوسرے ممالک سے لوگ رواں سال حج 2021 میں شریک نہیں ہو رہے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں سعودی حکومت کے ساتھ ہیں اور ہم ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں ، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ سعودی جو بھی فیصلہ لے گا ۔ ہم اس کو قبول کریں گے۔


مختار عباس نقوی نے بتایا کہ "ہم نے کووکسن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او سے اجازت طلب کی ہے اور حج کمیٹی نے بھی اس پورے معاملے پر سعودی حکومت سے تبادلہ خیال کررہی ہے۔نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب نے کتنے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی ہے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کو کہا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا انہیں یہ معلومات فراہم کررہی ہے۔



ایک سوال کے جواب میں نقوی نے کہا کہ ویکسین کا سب سے بڑا پروگرام جاری ہے اور اس میں ہر فرد اپنا تعاون فراہم کررہاہے ، کچھ لوگ ویکسینوں پر افواہیں اور خدشات پھیلا رہے ہیں۔ سینٹرل حج کمیٹی اور مولانا آزاد کونسل ویکسی نیشن سے متعلق مہم کا آغاز کرے گی اورجس کا نام 'جان ہے تو جہاں رکھاگیاہے

حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیں
حج کمیٹی آف انڈیا اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج 2021 کے لئے پوری طرح تیار ہیں


اس مہم سے کوڈ 19 کو ویکسی نیشن کے متعلق شعور بیداری کی جائیگی ۔ مختار عباس نقوی نے تمام وقف بورڈز ، حج کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔مختار عباسی نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں آج شام تک 250 ملین افراد کو ویکسین دی جائیگی جو دنیا کےتمام ممالک سے زیادہ ہے

انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں عازمین حج کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔یادر ہے کہ اس پہلے مختار عباس نقوی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی جس میں موجودہ صورتحال اور سعودی حکومت کی ہدایات پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 10, 2021 03:04 PM IST