Hajj 2021: سعودی عرب کا بڑا اعلان ، سال رواں صرف 60 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہی ہوگی حج کی اجازت
سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔
ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔ سعودی عرب نے سعودی پریس ایجنسی کے ذریعہ سے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ۔ اس نے حج اور عمرہ کی وزارت کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے ۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں پہلے سے رہ رہے تقریبا ایک ہزار لوگوں کو ہی حج کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ 18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی ، جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے ۔ وزارت و عمرہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے ، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے ۔
BREAKING NEWS - HAJJ 1442
The Total Number of pilgrims this year is limited to ONLY 60,000 people, for residents of all nationalities and citizens inside the Kingdom of Saudi Arabia
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے ۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو ۔ خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو ۔ توکلنا ایپ میں اس کا اسٹیٹس دو خوراکیں ، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے یا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے ظاہر ہو رہا ہو ۔
بتادیں کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حج سفر پر روک لگانی پڑی ہے ۔ عام طور پر ہر سال حج میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان شامل ہوتے ہیں ۔ تاہم کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال بھی باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی اور امسال بھی نہیں دی گئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔