نئی دہلی: Hajj 2022 Latest News:سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ اس سال ہندوستانی شہری حج کر سکیں گے، تاہم کووڈ سے متعلق قوانین کی وجہ سے اس نے حج کوٹہ 79,237 تک محدود کردیا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت کے عہدیداروں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستانی فریق کو بتایا کہ اس سال صرف 65 سال سے کم عمر کے لوگ ہی حج کر سکیں گے۔
22،636 عازمین حج پرائیوٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے جائیں گے
حکام کے مطابق حج 2022 کے لیے ہندوستان کا حج کوٹہ 79,237 عازمین حج مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں سے 56,601 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جائیں گے اور 22,636 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے جائیں گے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کی تیاریاں مکمل ہیں اور حج ڈیوٹی پر جانے والے لوگوں کے انٹرویو کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

دو سال کے وقفہ کے بعد ہندوستانی عازمین سفر حج پر جائیں گے
ہندوستانی عازمین حج گزشتہ سال حج پر نہیں جا سکے تھے کیونکہ سعودی عرب نے کورونا وبا کے پیش نظر صرف محدود تعداد میں مقامی لوگوں کو اجازت دی تھی۔ ہندوستانی عازمین حج دو سال کے وقفے کے بعد حج پر جا سکیں گے۔
سال 2020 میں بھی کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے دوسرے ممالک سے اپنے عازمین حج کو نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی جس کی وجہ سے عازمین حج ہندوستان سے نہیں جا سکے تھے۔ عام دنوں میں تقریباً دو لاکھ لوگ ہر سال ہندوستان سے حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جاتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔