حج2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع، 20 مارچ 2023 تک بھرے جائیں گے فارم
جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ جو لوگ حج2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں اور کسی وجہ سے آن لائن درخواست نہیں دے سکے تھے وہ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔
جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ جو لوگ حج2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں اور کسی وجہ سے آن لائن درخواست نہیں دے سکے تھے وہ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔
حج2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع 20/مارچ2023تک بھرے جائیں گے فارم نئی دہلی10: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب جاوید عالم خان نے اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ حج2023 پر جانے کے خواہشمند لوگوں کے لیے یہ اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2023 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 4 مورخہ 10/مارچ 2023 کے مطابق آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ جو کہ 10/مارچ2023 تھیں۔ اس میں توسیع کرکے 20/مارچ2023شام 5بجے تک کردی گئی ہے۔
جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ جو لوگ حج2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں اور کسی وجہ سے آن لائن درخواست نہیں دے سکے تھے وہ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست گذار کے پاس20/مارچ 2023 یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم سے کم 03/فروری 2024 یا اس کے بعد کی تاریخ تک ہونا لازمی ہے۔ساتھ ہی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اورگروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے۔
دہلی حکومت کے 2 وزرا، آتشی سوربھ بھاردواج کو ملے محکمے، جانئے کس کو ملی کون سی وزارت ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ4 لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ45سال سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلی بھی درخواست دینے کی اہل ہونگی۔ جناب جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی،حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے کی سہولیات دفتری اوقات میں بدستور جاری رہین گی۔ مزید جانکاری کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر011-23230507پرپیر سے جمعہ کے درمیان صبح10بجے سے شام05بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔