Hajj 2023: حج پر جانے سے پہلے خواتین کو اسپیشل فٹنس ٹریننگ، ہورہا یوگا سیشن، جانئے کیوں؟
Hajj 2023,Hajj 2023 package,Hajj 2023 price, Hajj 2023 details, Hajj 2023 flight, Hajj 2023 news,cost of Hajj 2023 in India,Hajj 2023 india, Hajj 2023 age limit, Hajj 2023 form, Hajj 2023 package mumbai, Hajj 2023 dates, Hajj 2023 india, haj committee india, training for hajji, حج کی خبریں، دہلی حج کمیٹی، عازمین حج کو فٹنس ٹریننگ ۔ علامتی تصویر ۔ News18
Hajj 2023 Updates: دہلی حج کمیٹی کی چیئرسپن کوثر جہاں کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں ملک بھر میں فٹنس کو لے کر بیداری پیدا ہوئی ہے، جس میں وزیراعظم مودی کا بڑا اہم رول ہے ۔ اس سے سبق لیتے ہوئے عازمین حج کے فٹنس پر زور دیا جارہا ہے اور اس کیلئے خاص طور پر حج کمیٹی کی طرف سے سیشن کا انعقاد کرایا جارہا ہے ۔
نئی دہلی : اس مرتبہ سفر حج پر جانے والی خواتین اور مردوں کو فٹ رہنے کیلئے یوگا کا سیشن کرایا جارہا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سال بڑی تعداد میں خواتین حج پر جارہی ہیں ۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرسپن کوثر جہاں کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں ملک بھر میں فٹنس کو لے کر بیداری پیدا ہوئی ہے، جس میں وزیراعظم مودی کا بڑا اہم رول ہے ۔ اس سے سبق لیتے ہوئے عازمین حج کے فٹنس پر زور دیا جارہا ہے اور اس کیلئے خاص طور پر حج کمیٹی کی طرف سے سیشن کا انعقاد کرایا جارہا ہے ۔
بدھ کو بڑی تعداد میں خواتین اور مرد عازمین نے یوگا سیشن میں شرکت کی ۔ اس سیشن کیلئے خاص طور پر ٹرینر کا انتظام کیا گیا تھا ۔ دراصل سعودی عرب میں علاقہ ڈرائی ہوتا ہے ۔ وہاں حج کے دوران کافی چلنا ہوتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ سفر حج پر جاتے ہیں، ان میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بلڈ سرکیولیشن کم ہوجاتا ہے ۔ بلڈ فلو کی پریشانی میں چکر آنا عام بات ہے ۔ ڈرائینیس کی پریشانی ہوتی ہے ۔ ایسے میں عازمین حج کا فٹ رہنا ضروری ہے اور اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے جسمانی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ اس مرتبہ صرف دہلی سے ہی 3000 سے زیادہ عازمین سفر حج پر جارہے ہیں ۔ پہلا مرحلہ 21 مئی اور دوسرا مرحلہ سات جون سے سفر حج کی شروعات ہوگی ۔ عازمین حج کی پہلی فلائٹ 21 مئی کو جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں 21 مئی سے سات جون تک عازمین حج کی فلائٹ روانہ ہوں گی ۔
سفر حج 45 سے 50 دنوں کا ہونے والا ہے ۔ لکھنو اور دہلی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ عازمین روانہ ہوں گے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سال 40 خواتین بغیر محرم کے دہلی سے حج بیت اللہ کیلئے جارہی ہیں، جو گزشتہ سالوں کی تعداد کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔