عازمین حج کو تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کریگی تمام بہترسہولتیں : محمد مسیح اللہ خان

حیدرآباد میں تربیتی اجتماع۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان اور دیگر کا خطاب

Jun 16, 2019 07:46 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:57 PM IST
عازمین حج کو تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کریگی تمام بہترسہولتیں : محمد مسیح اللہ خان

حیدرآباد میں عازمین حج کے لیے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کے ساتویں حج تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج سے گذارش کی کہ وہ بارگاہ رب العزت میں حاضر ہونے کے لئے عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد مسیح اللہ خان نے آج اتوار 16جون کو جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عازمین حج کو حکومت تلنگانہ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی تمام سہولتیں فراہم کریگی اور ہر اتوار کو تربیتی اجتماع منعقد ہوگاجس میں عازمین حج کو سفر حج سے متعلق تفصیلات بیان کئے جائیں گے۔انہوں نے منتخب عازمین حج سے گذارش کی کہ جن عازمین نے اپنے حج کی بقیہ رقم جمع نہیں کی وہ 20جون یا اس قبل رقم جمع کروادیں۔انہوں نے جن پرائیویٹ ٹراویلس کی جانب سے بیجا رقو مات حاصل کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی درخواست کی اور ٹیکہ اندازی آئندہ ماہ میں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Loading...

انہو ں نے عازمین حج سے خادم الحجاج کا تعارف کرایااور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنی سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 26جولائی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ شروع ہوگی انہوں نے عازمین حج سے دردمندانہ درخواست کی کہ وہ اپنی خصوصی دعاؤں میں ہمیں بھی شامل کرلیں اور ریاست تلنگانہ کی خوشحالی کے لئے دعا فرمائیں۔انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ انہیں کسی قسم کی دشواری پیش ہوتو حج کمیٹی کی ویب سائٹ سے یا حج کمیٹی کے اسٹاف سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر مسٹر محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج گائیڈ کی رسم اجرا انجام دی۔اس تربیتی اجتماع کا آغاز مولانا الحاج قاری شاہ محمد مسعود احمد رضوی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔محمد منیر الدین صوفیانی، ڈاکٹر محمد علی فاروقی صوفیانی اور محمد نذر صوفیانی نے نعت شریف پیش کی۔مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری، صدر کل ہند جمعیت المشائخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک حاجی کا یو نیفارم دو چادروں پر مشتمل احرام ہوتا ہے لیکن اس یونیفارم کے پیچھے بے شمار مصلحتیں و حکمتیں پوشیدہ ہیں جن میں سب سے زیادہ سب سے نمایاں یہ کہ بارگاہ رب العزت میں حاضر ہونے کے لئے عجز و انکساری کا مظاہرہ کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ انسان کو اسکی موت کی یاد دلانا ہے۔احرام کے علاوہ طواف کعبہ عمرہ کے فرائض ہیں، ونیز صفا و مروہ کے بیچ سعی اور حجامت کرنا عمرہ کے واجبات ہیں۔

حیدرآباد میں عازمین حج کے لیے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔  تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد مسیح اللہ خان۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کے تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کے دوران فسخ و فجور اور لڑائی جھگڑے سے اپنے آپ کو باز رکھنا چاہئے۔مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری نے اپنے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہاں حج کرنے کے لئے بے شمار فضائل ہیں ۔مولانا بندگی بادشاہ ریا ض قادری، جوائنٹ سکریٹری، کل ہند جمعیت المشائخ نے کہا کہ عازمین حج کو سفر حج سے قبل خوب پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔

مولانا سید مصطفی سعید قادری، جوائنٹ سکریٹری، کل ہند جمعیت المشائخ نے کہا کہ مدینہ منورہ میں روضہؐ پر حاضری کی نیت سے سفر کریں نبی کریمؐ نے ارشاد فرما یا جس نے میرے روضہؐ کی زیارت کی اس پر میری شفاعت لازم ہے۔اس تر بیتی اجتماع سے جناب محمد امجد علی ابو طلحہ،رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور انکا خیر مقدم کیا اور ان سے خطاب کیا۔جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو دی جانے والی تمام تر بہتر سہولتوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اوراس تربیتی اجتماع کے انتظامات کی نگرانی کی اور رقت انگیزدعا کے ساتھ ساتویں تربیتی اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر عازمین حج کی کثیر تعداد موجود تھی اور خواتین کا علحدہ انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پرعہدہ داران تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی،اسٹاف اورمنتخب خادم الحجاج نے عازمین حج کی رہنمائی کی۔

 

Loading...