حج کے انتظامات اور اخراجات سود کی رقم سے کیے جاتے ہیں پورے۔ دیکھیں ویڈیو

مہاراشٹرحج کمیٹی نے سود کے پیسوں کے استعمال پرروک لگانے کا کیا مطالبہ

Jun 13, 2019 12:12 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:58 PM IST
حج کے انتظامات اور اخراجات سود کی رقم سے کیے جاتے ہیں پورے۔ دیکھیں ویڈیو

حج کمیٹی آف انڈیا حج کا لوگو

حج کمیٹی آف انڈیا حج کے انتظامات اور اخراجات سود کی رقم کرتی ہے ۔اسلام میں سود حرام ہے اور حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے سود کی رقم کا استعمال بند ہونا چاہیے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے سود کی رقم کے استعمال پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا ہے ۔

ممبئی میں منعقد ہونے والی مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی میٹنگ میں مرکزی حج کمیٹی سے سود کی رقم کرنے اور اصل رقم سے حج کے انتظامات و اخراجات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ جمال صدیقی نے اس متعلق مرکزی وزارت اقلیتی امور اور وزیر ِ اعظم کو مکتوب روانہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے نمائندے محی الدین نے اس معاملے پر مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی سے خاص بات چیت کی ہے۔

Loading...

Loading...