உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات

    حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حاجی انفارمیشن سینٹرکے تحت ڈیجیٹل کال سینٹرشروع کیاہے ۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں آج سے حاجی انفورمیشن سینٹرکا آغاز ہوگیا ہے۔

    • Share this:
      عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حاجی انفارمیشن سینٹرکے تحت ڈیجیٹل کال سینٹرشروع کیاہے ۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں آج سے حاجی انفورمیشن سینٹرکا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کال سینٹر کے ذریعے عازمین حج ہر قسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور پریشانیوں کا ازالہ بھی کرسکتے۔ حج کال سینٹرعازمین حج کیلئے 24 گھنٹے سروس فراہم کریگا۔
      عازمین حج براہ راست حج کمیٹی کے کارکنان سے رابطہ کرسکتے ہیں اوراپنی شکایات اورپریشانی کو دورکرواسکتے ہیں۔ہمارے نمائندے محی الدین نے حاجی انفورمیشن ڈیجیٹل کال سینٹرکا جائزہ لیا اورحج کمیٹی کےسی ای اوسےمقصوداحمدسےبات کی۔
      First published: