ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ۔ تین گھنٹوں تک عازمین کو کرناپڑاانتظار

ہندوستان کے مختلف شہروں سے سفرحج کے لیے عازمین کی روانگی کا سلسلہ جاری

Jul 13, 2019 11:52 AM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:55 PM IST
ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ۔ تین گھنٹوں تک عازمین کو کرناپڑاانتظار

ہندوستان کے مختلف شہروں سے سفرحج کے لیے عازمین کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔آج ممبئی سے عازمین کی پہلی فلائیٹ دوپہر 12 بجے کے قریب ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہے۔اس فلائیٹ سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج ممبئی سے مدینہ کیلئے پرواز بھری ۔ پہلی فلائیٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کا استقبالیہ پروگرام رکھا گیا تھا جس عازمین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا

مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو تین گھنٹوں تک ممبئی ایئرپورٹ کی پی 9 پارکنگ میں بیٹھایا گیا تھا اس درمیان عازمین کو گرمی کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑاعازمین اپنے ہاتھوں سے پنکھا ہاکتے اور پاسینہ پوچھتے دیکھائی دئے۔خالص سیاسی نوعیت کے استقبالیہ پروگرام میں نیتا تو وقت پر نہیں آئے لیکن. عازمین حج کو وقت پر بلایا گیا اور انہیں گرمی سے بے حال ہونا پڑا۔

Loading...

Loading...