ہوم » نیوز » وطن نامہ

حج 2020: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع، اب اس تاریخ تک بھرسکتے ہیں فارم

حج کمیٹی آف انڈیا کی حج 2020 کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں مزید 12 روز کا اضافہ کیاگیا۔

  • Share this:
حج 2020: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع، اب اس تاریخ تک بھرسکتے ہیں فارم
حج 2020: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے اس سال سفر حج کا ارادہ رکھنے والے عازمین حج کیلئے راحت کی خبر ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کیحج 2020 کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں مزید 12 روز کا اضافہ کیاگیا۔اب حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 17 دسمبرمقرر کی گئی ہے۔ ہندوستانی عازمین حج 2020 کے لیے 17دسمبر2019 تک درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں۔


 حج 2020: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع، اب اس تاریخ تک بھر سکتے ہیں فارم۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

حج 2020: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں تیسری بار توسیع، اب اس تاریخ تک بھر سکتے ہیں فارم۔(تصویر:نیوز18اردو)۔


مرکزی اقلیتی امور کے وزیرمختارعباس نقوی کے مشورے سے مرکزی حج کمیٹی نے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کیاہے۔واضح رہے حج درخواست فارم میں 25 روز کے اضافے کے بعد اب مرکزی حج کمیٹی نے مزید 12 روز کا اضافہ کیا ہے۔ ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو دولاکھ پانچ ہزار کے قریب درخواست فارم موصول ہوئے ہیں جبکہ مرکزی حج کمیٹی کا کوٹہ ایک لاکھ 40 ہزار ہے۔


حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے  انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔
حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔


یادر ہے کہ ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں۔ گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں کی حج کمیٹیاں درخواست فارم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررہی تھیں۔ وزارت اقلیتی امور،حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیاکے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ 10اکتوبر سے جاری ہے۔2020 میں2 لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیرکسی سبسڈی کے حج پرجائیں گے۔ وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ، حکومت سعودی عرب اوردیگرمتعلقہ ایجنسیاں حج2020 کوکامیاب بنانے میں تعاون کررہی ہیں۔

گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے
گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے


حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب امیدظاہرکی جارہی ہے کہ 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔17 ریاستوں کے عازمین حج کے بغیرقرعہ اندازی کے حج پر روانہ ہونے کے آثارنظرآرہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، کیرلہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، جموں کشمیر، دہلی، چھتیس گڑھ اور اُتراکھنڈ سمیت 14 ریاستوں میں ہی قرعہ اندازی کے ممکن ہوگی ۔

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کو ابھی تک صرف 25 ہزار 500کے قریب ہی درخواست فارم موصول ہوئے ہیں ۔ ان میں 70 سال سے زیادہ عمر والے عازمین حج کی تعداد 1465 ہے اور نامحرم خواتین کی تعداد 30 کے قریب بتائی جارہی ہے ۔آج آخری دن بھی ریاست مہاراشٹر میں حج درخواست فارم بھرے گئے۔ تھے۔
First published: Dec 05, 2019 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading